Digital Booklets

ڈیجیٹل پی ڈی ایف کتابچے

Gospel Tract

اِنجیلی کتابچہ

مُفت ڈیجیٹل اِنجیلی کتابچہ۔

SALVATION TRUTHS - THE HOLY SPIRIT - BAPTISM

نجات کی سچائیاں – رُوح القدس کا بپتسمہ

URK121: مُبارک یقین دہانی: ایک جانی پہچانی نجات
بہت سے مسیحیوں کو اپنی نجات کی یقین دہانی کا فقدان ہے۔ لیکن آپ جان سکتے ہیں کہ آپ شک کے سائے سے بالاتر نجات یافتہ ہیں۔ خُدا کا کلام یہی فرماتا ہے!

URK137: رُوح القدس: آپ کا اچھا دوست
رُوح القدس آپ کے دِل میں ایک شاہی سکونت گاہ چاہتا ہے۔ وہ آپ کو مکمل طور پر وہ محبت اور آرام دینا چاہتا ہے جس کی آپ کو ضرورت ہے۔

URK140: کیسے معلوم کریں کہ بائبل مُقدس خُدا کا کلام ہے
یہ بات نہایت ضروری ہے کہ آپ کو بائبل مُقدس پر کامل یقین ہو۔ جب تک آپ کو یہ یقین نہ ہو جائے کہ آپ خُدا کے کلام پر انحصار کر سکتے ہیں، آپ کو کسی اور چیز کے بارے میں بھی یقین نہیں ہوگا۔ بائبل مُقدس زمانوں پر محیط کتاب ہے، اور اسی وجہ سے یہ زیرِ حملہ ہے بائبل مُقدس کے لیے ایک جنگ جاری ہے۔ ایڈرین راجرز آپ کو پانچ وجوہات بتاتے ہیں جن کے ذریعے آپ جان سکتے ہیں کہ بائبل مُقدس خُدا کا مستند کلام ہے۔

URK141: صلیب ہی کیوں؟
صلیب ساری مسیحیت کا مرکزی نقطہ ہے۔ لیکن کسی کے پوچھنے پر آپ کیا جواب دیں گے، "صلیب ہی کیوں؟" ڈاکٹر راجرز نے خُدا کا کلام کھول کر یہ وجہ بیان کی کہ یِسُوع صلیب پر کیوں مُؤا، تاکہ آپ اسے دوسروں کے ساتھ بانٹ سکیں۔

URK181: بائبل مُقدس کی رُو سے بپتسمہ
کلیسیائی فرقوں میں بپتسمہ کی مختلف "اقسام" ہیں۔ بپتسمہ کا طریقہ کار، معنی اور مقصد سب الگ الگ ہیں، گویا وہ کسی کلب کی تقریب میں دیے گئے اختیارات ہوں۔ لیکن کلیسیا کا ایک ضابطہ کے تحت متحد ہونا ہے – بائبل مُقدس – لہٰذا بائبل مُقدس کا بپتسمہ کیسا دِکھائی دیتا ہے؟

THE BIBLE - THE WORD OF GOD

بائبل مُقدّس – خُدا کا کلام

URK138: اپنی بائبل مُقدس کو زندہ بنانے کا طریقہ کار
جب آپ خُدا کے کلام کی خوبیوں کو سمجھتے، اس کی زندگی بخش قوت کو اپناتے، اور اس کی اقدار کو اپنی زندگی میں شامل کرتے ہیں، تو بائبل مُقدس آپ کی زندگی میں روشن ہو اُٹھتی ہے!

URK140: کیسے معلوم کریں کہ بائبل مُقدس خُدا کا کلام ہے
یہ بات نہایت ضروری ہے کہ آپ کو بائبل مُقدس پر یقین ہو۔ جب تک آپ کو یہ یقین نہ ہو جائے کہ آپ خُدا کے کلام پر انحصار کر سکتے ہیں، آپ کو کسی اور چیز کے بارے میں ہرگز یقین نہیں ہوگا۔ بائبل مُقدس زمانوں پر محیط کتاب ہے، اور اسی لیے یہ زیرِ حملہ ہے بائبل مُقدس کے لیے ایک جنگ جاری ہے۔ ایڈرین راجرز آپ کو پانچ وجوہات بتاتے ہیں جن کے ذریعے آپ یقین کر سکتے ہیں کہ بائبل مُقدس خُدا کا مستند کلام ہے۔

PRAYER

دُعا

URK101: طاقت کے ساتھ دُعا کرنا
مسیحیوں کو ہر چیز سے بڑھ کر نہ صرف یہ سیکھنا چاہیے کہ دُعا کیسے کرنی ہے بلکہ یہ بھی کہ طاقت کے ساتھ دُعا کیسے کی جائے اور دُعاؤں کے جواب کیسے حاصل ہوں۔ کوئی بھی چیز دُعا کی دسترس سے باہر نہیں، سوائے اُس کے جو خُدا کی مرضی سے باہر ہو۔ دُعا ہر وہ کام کر سکتی ہے جو خُدا کر سکتا ہے، اور خُدا ہر چیز پر قادر ہے۔ دُعا کی گہرائیوں کو سمجھیں اور اس کی قدرت کو اپنی زندگی میں جاری کریں۔

FAMILY - MARRIAGE

خاندان – ازدواجی زندگی

URK108: شادی کی موسیقی
تمام ازدواجی مسائل میں سے اسی فیصد کی جڑ ناقص رابطے میں ہوتی ہے۔ اگر آپ شادی شدہ ہیں یا شادی کے امیدوار ہیں تو آپ کو معلوم ہونا چاہیے کہ یا تو آپ مؤثر بات چیت کریں گے یا آپ کی شادی کمزور پڑ جائے گی۔ ازدواجی زندگی میں اچھی گفتگو نہایت اہم ہے! سلیمان کی غزلُ الغزلات کو بنیاد بناتے ہوئے ایڈرئین راجرز دکھاتے ہیں کہ ازدواجی زندگی میں آپ کی گفتگو کس طرح بھرپور، ذاتی، مثبت اور پُرجوش ہو سکتی ہے۔

URK129: اِنسان کے لیے خُدا کا منصوبہ
آپ مرد پیدا ہو سکتے ہیں، لیکن حقیقی مرد بننے کے لیے بلوغت درکار ہوتی ہے۔ یہ کتابچہ اُن رہنما اصولوں پر مشتمل ہے جو ایک حقیقی، باوقار، خُدا پرست اور بائبلی مرد بننے میں راہنمائی فراہم کرتے ہیں۔

URK159: بچوں کو خُدا پرست کیسے بنائیں
بچے حقیقتاً خُدا کی طرف سے میراث ہوتے ہیں۔ بدقسمتی سے وہ ہدایات کا کوئی مجموعہ ساتھ لے کر پیدا نہیں ہوتے۔ والدین کے لیے رہنمائی کے بہت سے ذرائع موجود ہیں، لیکن خُدا کے کلام سے بہتر کوئی نہیں۔ یِسُوع سب سے عظیم گھر بنانے والا ہے اور شیطان سب سے بڑا گھر برباد کرنے والا۔ ضرورت اس بات کی ہے کہ ہم خُدا کی ہدایات پر عمل کریں اور اپنے گھروں کو اُس کے طریقے کے مطابق تعمیر کریں۔

URK183: اپنے باپ اور اپنی ماں کی عزت کرنا
نہ صرف یہ کہ اس نسل کے پاس خاندانی اقدار کی قدر نہیں رہی، بلکہ یہ بھی معلوم نہیں کہ وہ اقدار کیا ہیں۔ خاندان پر ہونے والے حملوں میں سب سے زیادہ نظر انداز کی جانے والی قدر والدین کی عزت ہے۔ حالانکہ یہ کلامِ مقدس کی واضح ترین تعلیمات میں سے ایک ہے تو پھر اپنے باپ اور اپنی ماں کی عزت کرنا عملی طور پر کیسا نظر آتا ہے؟

Restoration

بحالی

URK111: اپنی زندگی میں شیطان کے قلعوں کو کیسے ڈھایا جائے
آپ اپنے دل و دماغ میں شیطان کو قلعے بنانے کی اجازت دے سکتے ہیں ایسے قلعے جو آپ کو نقصان پہنچاتے ہیں، آپ کی روحانی زندگی کو تباہ کرتے ہیں، اور آپ کے ذریعے آپ کے خاندان اور کلیسیا کو آلودہ کرتے ہیں۔ یہ سب اس لیے ہوتا ہے کہ شیطان ایک ناپاک جگہ پا کر وہاں اپنا مضبوط قلعہ قائم کر لیتا ہے، جہاں سے وہ خُدا اور اُس کے کام کے خلاف جنگ کرتا ہے۔ جب آپ شیطان کے فریب کو پہچان لیتے ہیں، تو اُس کی آزمائشوں پر فتح حاصل کر سکتے ہیں۔

Victory In Trials and Tribulation

آزمائشوں اور مصائب میں فتح

URK105: زندگی کے طوفانوں کا مقابلہ کیسے کریں
آپ اپنی زندگی میں خود کو ہر قسم کے طوفانوں میں پائیں گے۔ سیکھیں کہ ان سے کیسے نمٹنا ہے چاہے وہ خُدا کی مرضی کے خلاف جانے کا نتیجہ ہوں یا ایسے حالات ہوں جو آپ کے قابو سے باہر ہوں۔

URK116: تناؤ کے وقت چوپان کی رہنمائی
بہت سے لوگ شدید تناؤ کا شکار ہیں پریشان، مضطرب، اور ہر وقت جلدی میں۔ خُدا چاہتا ہے کہ ہم یہ سمجھیں کہ وہ ہمارے چوپان کے طور پر ہماری مخصوص پریشانیوں کا خیال رکھتا ہے اور اُنہیں سنبھالتا ہے۔ آپ کو یہ جاننے کی ضرورت ہے کہ آپ کا چوپان آج آپ کے لیے کیا کرے گا۔ اگر آپ اس پر عمل کریں گے تو آپ کا تناؤ موم کی طرح پگھلنا شروع ہو جائے گا۔

URK124: مایوسی سے نپٹنا
مسیحی مایوسی سے محفوظ نہیں ہیں۔ موسیٰ مایوسی کا شکار ہوا، اسی طرح ایلیاہ، ایوب اور خُدا کے بہت سے مرد و خواتین بھی اس کا سامنا کرتے رہے۔ لیکن وہ اس پر غالب آئے اور آپ بھی غالب آ سکتے ہیں۔

URK145: ہر بحران کا مسیح
آپ ایک شدید بحران کا سامنا کیسے کر سکتے ہیں؟ اگر آپ خُداوند کی طرف رجوع نہ کریں تو پھر کہاں جائیں گے؟ جب ایسا محسوس ہو کہ بُرائی کامیاب ہو رہی ہے تو یاد رکھیں کہ بُرائی کی کامیابی صرف عارضی ہوتی ہے۔ آپ کے لیے ایک پائیدار اور کافی قدرت دستیاب ہے۔ خُدا اس طرح کام کر رہا ہے جسے آپ دیکھ نہیں سکتے۔ وہ چار باتیں سیکھیں جو آپ کو اپنے بحران کے دوران ثابت قدم رہنے میں مدد دیں گی۔

URK146: ۲۳ واں زبُور: تسلّی کا بھید
تئیسویں زبُور کی خوبصورت شاعری کے ذریعے ہمیں اپنے چوپان، اپنے منجی کی محبت اور نگہداشت کی یاد دہانی ہوتی ہے، جو ہمیں کامل تسلی عطا کرتا ہے۔

URK153: بیماری اور مصائب میں اُس کی قدرت
خُداوند یِسُوع مسیح کی زمینی خدمت کے دوران بائبل مُقدس ہمیں بتاتی ہے کہ جو بیمار اُس کے پاس آتے تھے، وہ اُنہیں شفا دیتا تھا۔ تاہم آج ہم اس حقیقت کا مشاہدہ کرتے ہیں کہ کچھ لوگ، جن میں خُدا کے چنیدہ مقدسین بھی شامل ہیں، شفا نہیں پاتے۔ کیا آپ نے کبھی سوچا ہے کہ ایسا کیوں ہوتا ہے؟ اس کتابچے میں ڈاکٹر ایڈرین راجرز شفا کے اسرار سے متعلق ہمارے اہم اور پریشان کن سوالات کے جوابات دیتے ہیں۔

CHRISTIAN LIVING

مسیحی زندگی

URK126: معافی کی آزادی
کیا آپ معاف کرنے کی کشمکش میں ہیں؟ ہم میں سے اکثر لوگ کسی نہ کسی وقت اس کا سامنا کرتے ہیں۔ ہمارے ساتھ واقعی ناانصافی ہوئی ہوتی ہے، اور ہم چاہتے ہیں کہ اس کا ازالہ ہو۔ کیا اُس شخص کو جواب دہ نہیں ٹھہرایا جانا چاہیے؟ حقیقی سوالات حقیقی جوابات کے مستحق ہوتے ہیں۔ یہ کتابچہ ہر ایماندار کی الماری میں ہونا چاہیے۔ جانیں کہ معافی حقیقت میں کیا ہے، کیا نہیں ہے، اس کی قیمت کیا ہے، اور یہ آپ کو کیسے آزاد کرتی ہے۔ آپ آزاد ہونے کے حقدار ہیں۔

URK127: خُدا کی مرضی کیسے معلوم کریں
اگر آپ نے کبھی یہ پوچھا ہو، "اَے خُداوند! تُو مجھ سے کیا چاہتا ہے؟" تو یقین رکھیں کہ آپ اس کا جواب پا سکتے ہیں! اس کتابچے میں ڈاکٹر راجرز آپ کی زندگی کے لیے خُدا کی مرضی کو جاننے کا ایک سادہ اور بائبلی طریقہ بیان کرتے ہیں۔

URK137: رُوح القدس: آپ کا اچھا دوست
رُوح القدس آپ کے دِل میں ایک شاہی سکونت گاہ چاہتا ہے۔ وہ آپ کو مکمل طور پر وہ محبت اور آرام دینا چاہتا ہے جس کی آپ کو ضرورت ہے۔


URK138: اپنی بائبل مُقدس کو زندہ بنانے کا طریقہ کار

جب آپ خُدا کے کلام کی خوبیوں کو سمجھتے، اس کی زندگی بخش قوت کو اپناتے، اور اس کی اقدار کو اپنی زندگی میں شامل کرتے ہیں، تو بائبل مُقدس آپ کی زندگی میں روشن ہو اُٹھتی ہے!

BIBLE PROPHECY

بائبل مُقدس کی پیشین گوئی

URK113: اُس کی آمد کی تسلی
ابتدائی کلیسیا میں بہت سے لوگ دل شکستہ، غمگین اور ناامید تھے۔ تھسلنیکیوں کے خط میں پولُس رسول نے کلیسیا کے اُٹھائے جانے کی جلالی سچائی کو ظاہر کیا۔ خُداوند یِسُوع مسیح اپنے لوگوں کے لیے آ رہا ہے! پولُس رسول نے معجزانہ قیامت اور جلالی ملاپ کی تعلیم دے کر اُن کی توجہ دوبارہ مرکوز کی۔ کلیسیا کے اُٹھائے جانے سے بڑھ کر کوئی تسلی بخش امید نہیں۔ مسیح کی آمد پر غور کرنا مایوسی اور غم پر قابو پانے میں مدد دیتا ہے۔

URK154: ایک جگہ جس کا نام فردوس ہے
کیا اُس جگہ پر جسے "فردوس" کہا جاتا ہے، ہم اپنے پیاروں کو پہچانیں گے؟ کیا وہ ہمیں پہچانیں گے؟ وہ کیسی جگہ ہے، اور ہم وہاں کیا کریں گے؟ ایڈرئین راجرز ہمیں کلامِ مقدس کی روشنی میں یقین دلاتے ہیں کہ فردوس کوئی ذہنی حالت نہیں بلکہ خُدا کے نقشے پر ایک حقیقی جگہ ہے، جو ہمارے تصور سے کہیں بڑھ کر ہے اور جسے خُدا کی لا محدود حکمت نے تیار کیا ہے۔