UR_2484 پھلتے پھولتے مسیحی کیسے بنیں ۱-یوحنا ۲:۱۲-۱۴

How to Be a Growing Christian

UR_2484 پھلتے پھولتے مسیحی کیسے بنیں ۱-یوحنا ۲:۱۲-۱۴

ایک پھلنے پھولنے والا مسیحی کا مطلب ہے بالغ العقل ہوتا ہوا مسیحی کیونکہ روحانی بلوغت کا مطلب ہے یِسُوع جیسے ہونا۔ کچھ مسیحیوں نے نجات تو پالی ہے مگر بڑھ نہیں رہے۔ ہم حقیقی فتح اور خوشی کو ہرگز جان نہیں پائیں گے جب تک پھلنے پھولنے والا مسیحی بننا نہیں سیکھتے۔

۱-یوحنا ۲ باب میں یوحنا رسول روحانی بلوغت کا موازنہ ہماری جسمانی زندگی کے تین مراحل سے کرتا ہے۔

"اَے لڑکو! مَیں نے تمہیں اس لیے لکھا ہے کہ تم باپ کو جان گئے ہو۔ اَے بزرگوں! مَیں نے تمہیں اس لیے لکھا ہے کہ جو ابتدا سے ہے اُس کو تم جان گئے ہو۔ اَے جوانو! مَیں نے تمہیں اس لیے لکھا ہے کہ تم مضبوط ہو اور خدا کا کلام تم میں قائم رہتا ہے اور تم اُس شریر پر غالب آ گئے ہو" (۱-یوحنا ۲:۱۴)۔

نئے مسیحی روحانی بچپن کے سنسنی خیز عجائبات کا تجربہ کرتے ہیں۔ وہ "جہاں صرف آنے والا وقت ہے، ماضی کا کوئی وجود نہیں۔" تاہم بچے اپنے جذبات کے دائرے میں رہتے ہیں۔ وہ خود غرض اور خود پسند ہو سکتے ہیں؛ تعاون نہ کرنے والے۔

ہم صرف ایک بار جوان ہوتے ہیں؛ لیکن اگر ہم محتاط نہیں ہیں تو ہم ایک لمبے عرصے تک روحانی طور پر نابالغ رہ سکتے ہیں۔

اگر ہم ترقی کرتے ہیں تو ہم مردانگی کی فاتحانہ جنگ کا تجربہ کریں گے۔

خدا کے کلام میں قائم رہنا ہمیں جنگ کے لیے قوت بخشتا ہے۔ خدا کا حکم ماننا اور دوسروں کی خدمت کرنا ہمیں کارکنان اور جنگجو بناتا ہے جو دشمن کا مقابلہ کرنے کے لیے لیس ہوتے ہیں۔

اس کے بعد باپ ہونے کی آزمائشی حکمت آتی ہے۔

ایڈرئین راجرز کا کہنا ہے، "جب ہم کسی شخص کے ساتھ وقت گزارتے ہیں تو ہم اُسی جیسے ہو جاتے ہیں۔"

چونکہ ہم خدا کو اپنے باپ کے طور پر دیکھتے ہیں، روحانی بلوغت کا مقصد روحانی باپ (اور روحانی ماں) بننا ہے۔ بالغ مسیحی روحوں کو جیتنے اور شاگرد بنانے کے ذریعے افزائش کرتے ہیں۔

بلوغت کے ذرائع کیا ہیں؟

زندگی کا معجزہ ہونا چاہیے؛ ہمیں نجات پانا چاہیے۔

اس میں وقت لگتا ہے۔ بلوغت فوری نہیں آتی؛ ہم یِسُوع مسیح کے ساتھ گزارے وقت کے ذریعے ترقی کا تجربہ کرتے ہیں۔

نشوونما کے لیے غذا کی ضرورت ہوتی ہے؛ ہمیں خدا کے کلام کی خوراک حاصل کرنی ہے۔

نشوونما نظم و ضبط اور مشق کا تقاضا کرتی ہے؛ ہم خدا اور دوسروں کی خدمت کریں۔

یاد رکھیں: ہم بزرگی کو جوانی کا اور جوانی کو بچپن کا نعم البدل نہ بنائیں۔

بزرگ میں ایک نوجوان کی رویا اور جوش ہونا چاہیے۔ ایک نوجوان آدمی میں بچپن کا کمال ہونا چاہیے۔ تینوں مراحل جائز ہیں؛ ایک بالغ مسیحی ان سب کا مجموعہ ہوتا ہے۔

اِس کا اپنی زندگی پر اطلاق کریں

نشوونما میں زندگی، وقت، غذا اور مشق لگتی ہے۔

ایڈرئین راجرز ایک نصیحت دیتا ہے: "اس کے لیے پریشان نہ ہو جو آپ کر نہیں سکتے۔ معلوم کریں کہ آپ کیا کر سکتے ہیں اور وہ کام شروع کر دیں تو آپ ترقی کریں گے۔"