UR_2437 یِسُوع کی خوشخبری بانٹنا سیکھنا زبُور ۱۲۶:۵-۶

Learning to Share Jesus

UR_2437 یِسُوع کی خوشخبری بانٹنا سیکھنا زبُور ۱۲۶:۵-۶

اِس سے کچھ فرق نہیں پڑتا کہ ہم کتنے فیاض ہیں، کلیسیا میں کتنے سرگرم ہیں، چاہے ہم کتنی ہی فصاحت سے واعظ کریں، اپنا ایمان دوسروں کے سامنے بیان کرنے کا کوئی متبادل نہیں ہے۔ زبُور ۱۲۶ دکھاتا ہے کہ یِسُوع کی بابت کیسے بیان کرنا ہے: "جو آنسوؤں کے ساتھ بوتے ہیں وہ خوشی کے ساتھ کاٹیں گے۔ جو روتا ہوا بیج بونے جاتا ہے وہ اپنے پُولے لیے ہوئے شادمان لوٹے گا" (زبُور ۱۲۶:۵-۶)۔

رُوح بہت قیمتی ہے؛ یِسُوع خون اور اذیت کے ساتھ قیمت ادا کرتے ہوئے صلیب پر مرا، یہ ظاہر کرنے کے لیے کہ وہ ہماری روحوں کو کس قدر چاہتا ہے۔

ہماری روحیں اپنی پائیداری کی وجہ سے بھی قیمتی ہیں۔ جب خدا نے انسانی روح کو بنایا تو اُس نے اِسے اپنی شبیہ پر بنایا، اِس لیے ہر ایک روح نہ ختم ہونے والی، وقت سے آزاد، تاریخ سے آزاد اور ناقابلِ پیمائش ہے۔

ہر روح کے اندر یِسُوع کی ہم شکل بننے کی صلاحیت موجود ہے۔

ہمیں اپنا ایمان بانٹنے کے پابند رہنا چاہیے کیونکہ یہ ہمارے منجی کا حکم ہے۔

ہم آگے جانے کے لیے بنائے گئے ہیں (زبُور ۱۲۶:۶)؛ جانے کی جگہ کچھ نہیں لے سکتی۔ یہ "اچھی زندگی گزارنے" کے لیے کافی نہیں ہے کیونکہ ہماری زندگیاں روحوں کو بچانے والی نہیں ہیں… یِسُوع کی موت اور جی اُٹھنے کے ذریعے نجات روحوں کو بچاتی ہے۔

دوم، ہمیں اپنے ایمان کا اشتراک کرتے وقت فکر مند ہونا چاہیے۔

اگر ہمیں لگتا ہے کہ ہم نے غیر نجات یافتہ لوگوں کے لیے اپنے ٹوٹے ہوئے دل کھو دیے ہیں تو ہمیں خدا سے التجا کرنی چاہیے کہ وہ اُن کو دوبارہ توڑ دے۔ ہمیں خدا سے دعا کرنی چاہیے کہ وہ ہمیں یِسُوع کی آنکھیں عطا کرے جس نے جب بھیڑ کو دیکھا تو اُس کو اُن پر ترس آیا (دیکھیں لوقا ۱۹)۔

سوم، جب ہم اپنے ایمان کا اشتراک کرتے ہیں تو ہمیں مستقل مزاج ہونا چاہیے کیونکہ ہم بونے کے لیے بیج لے کر چلتے ہیں۔

اِس حوالہ میں بیج خدا کا کلام ہے، اور اُس بیج میں زندگی ہے۔ چونکہ بیج میں زندگی کی طاقت ہے، اِس لیے روح کو جیتنے والے میں قدرت ہے جو بیج بکھیرتا ہے۔

آخر میں، ہمیں پورے اعتماد کے ساتھ اپنے ایمان کا اشتراک کرنا چاہیے۔

اگر ہم بوتے رہیں گے تو فصل دیکھیں گے۔ ہمیں اپنے آپ کو مٹی کے ساتھ نہیں جوڑنا چاہیے۔ ہمیں بس بیج بونا ہے اور خدا سے کہنا ہے کہ ہمارے واسطے دروازے کھول اور فصل کو بڑھا۔

اِس کا اطلاق اپنی زندگی پر کریں

کیا آپ دوسروں کو یِسُوع کی خوشخبری بانٹنے کی کوشش کر رہے ہیں؟ کیا آپ اپنا ایمان بانٹنے کے لیے پُرعزم، فکر مند، مستقل مزاج اور پُراعتماد ہیں؟

ایڈرئین راجرز کا کہنا ہے، "کسی روح کو یِسُوع مسیح کے پاس لانے سے بڑھ کر کوئی خوشی نہیں ہے۔ چرچ جانا، بائبل مُقدس کا مطالعہ کرنا، عبادات کرنا آسان ہے اور یہ سب اچھا ہے۔ لیکن کیا آپ نہیں کہیں گے: 'اے خداوند یِسُوع! اپنا ایمان بیان کرنے میں میری مدد کر'؟"