خُدا آپ کی زندگی کے لیے ایک شاندار مقصد رکھتا ہے۔ کوئی بات نہیں آپ کچھ بھی اور کر لیں، اگر آپ وہ مقصد پورا نہیں کرتے جس کے لیے موجود ہیں تو آپ ناکام ہیں، اور اپنے دل یا زندگی میں کبھی تکمیل نہیں پائیں گے۔
ناکامی کا مطلب غلطی کرنا نہیں ہے، بلکہ غلط کام میں کامیاب ہونا ہے۔ حقیقی کامیابی وہ ہے جب آپ وہ کام کرتے ہیں جس کے لیے خدا نے آپ کو پیدا کیا ہے۔
ہم میں سے بہت سے لوگ سمجھتے ہیں کہ ہماری زندگی کا مقصد صرف گناہوں سے نجات پانا ہے، لیکن یہ صرف آدھا سچ ہے۔ یہ جاننا بھی ضروری ہے کہ خدا نے ہمیں کس مقصد کے لیے نجات دی ہے۔
جواب ہمیں صرف خدا کے کلام میں مل سکتا ہے، کیونکہ ہم خدا کے بارے میں جو سوچتے ہیں اُس کا گہرا تعلق اس بات سے ہے کہ ہم اپنے بارے میں کیا سوچتے ہیں۔
ایڈرئین راجرز کا کہنا ہے، "اگر آپ اپنے آپ کو قادرِ مطلق خدا کی مخلوق سمجھتے ہیں جس کا ایک مقصد ہے، تو آپ مسیح جیسے بننے کی خواہش کریں گے۔"
اپنے مقصد کو دریافت کرتے وقت چند باتوں پر غور کرنا ضروری ہے، اور یہ زبور ۱۳۹ میں پائی جاتی ہیں:
خدا میرے بارے میں سب کچھ جانتا ہے۔
خدا میرے کردار کو جانتا ہے۔
خدا میرے برتاؤ کو جانتا ہے۔
خدا میرے دل کے خیالوں کو جانتا ہے۔
خدا میری گفتگو کو جانتا ہے۔
اور خدا ہمیشہ میرے ساتھ ہے۔
خدا سے بھاگنے کی کوشش کرنا کتنی بڑی حماقت ہے! وہ ہماری شہ رگ سے بھی قریب ہے۔ نہ فاصلے اور نہ تاریکی ہمیں خدا سے چھپا سکتے ہیں؛ حتیٰ کہ موت بھی ہمیں اُس کی نظر سے پوشیدہ نہیں کر سکتی۔
ہم ہمیشہ خدا کے دل میں رہتے ہیں۔ کیا آپ جانتے ہیں کہ خدا کے آپ کے بارے میں خیالات کتنے زیادہ ہیں؟ زبور ۱۳۹: ۱۸ کہتی ہے، "اگر میں اُن کو گنوں تو وہ شمار میں ریت سے بھی زیادہ ہیں۔"
اگر آپ اس پر ایمان رکھتے ہیں تو آپ کو ڈرنے کی ضرورت نہیں۔ نہ اُس کی رہنمائی سے خوف کھانے کی ضرورت ہے اور نہ اُس کی تربیت سے۔
نہیں، کچھ بھی چھپانے کی ضرورت نہیں۔
خدا نے ہمیں اس لیے پیدا کیا ہے کہ ہم اُسے جانیں، اُس سے محبت کریں اور اُس کی خدمت کریں۔ ہمیں اس لیے بنایا گیا ہے کہ ہم اُس سے محبت کریں اور اُس کی محبت پائیں۔ یہی زندگی کا مقصد ہے، اور اسی کے ذریعے ہم اُس کے منصوبے کو جان سکتے ہیں۔
اِس کا اطلاق اپنی زندگی پر کریں
کیا آپ خدا سے محبت رکھتے ہیں؟ کیا آپ اُس کی خدمت کرتے ہیں؟ جب آپ خدا کے ساتھ مکمل رفاقت میں ہوتے ہیں تو آپ کی زندگی کس سمت میں جاتی ہے؟ کیا اُس نے آپ کے دل میں کچھ رکھا ہے؟ اُس سے محبت کریں اور آج ہی عبادت، فرمانبرداری اور خدمت کے ذریعے اپنے مقصد کو پورا کریں۔