"کلیسیا کا بادلوں پر اُٹھایا جانا" ایک دم میں، ایک پل میں واقع ہو جائے گا؛ ۱-تھسلنیکیوں ۴: ۱۳-۱۸ کلیسیا کے بادلوں پر اُٹھائے جانے کے پاک بھید کو ظاہر کرتا ہے، جس کی پیشین گوئی مکاشفہ کی کتاب میں کی گئی ہے۔
"پھر ہم جو زندہ باقی ہوں گے اُن کے ساتھ بادلوں پر اُٹھائے جائیں گے تاکہ ہوا میں خداوند کا استقبال کریں اور اس طرح ہمیشہ خداوند کے ساتھ رہیں گے" (۱-تھسلنیکیوں ۴: ۱۷)۔
اس واقعہ کی مرکزی شخصیت یِسُوع مسیح ہے، جو اپنی کلیسیا کو بادلوں پر اُٹھانے کے لیے واپس آ رہا ہے: "کیونکہ خداوند خود آسمان سے للکار اور مقرب فرشتہ کی آواز اور خدا کے نرسنگے کے ساتھ اُتر آئے گا اور پہلے وہ جو مسیح میں موئے جی اُٹھیں گے" (۱-تھسلنیکیوں ۴: ۱۶)۔
جب یِسُوع بلند آواز کے ساتھ آئے گا تو پہلے وہ جو مسیح میں موئے تھے جی اُٹھیں گے، پھر مقدسین جو زندہ ہوں گے اُن کے استقبال کے لیے ہوا میں اُٹھائے جائیں گے۔
ایڈرئین راجرز کا کہنا ہے، "اگر آپ کی فطرت یِسُوع مسیح جیسی ہے تو جب وہ دوبارہ آئے گا آپ اوپر اُٹھائے جائیں گے، خواہ آپ زمین کے نیچے ہوں یا زمین کے اوپر۔ اگر آپ کی پیدائش آسمانی ہو چکی ہے تو آپ آسمان کے لیے مقرر ہیں۔"
یہ حوالہ ہمارے لیے تسلی کا باعث ہے، کیونکہ ہم جانتے ہیں کہ ہم ہوا میں اُس سے ملیں گے۔ خداوند کے نجات بخش کام یعنی انجیل کے ذریعے ہمیں یقین ہے کہ ہم بادلوں پر اُٹھائے جائیں گے۔ ہمیں خداوند کے کلام یعنی کلامِ مقدس کے ذریعے بھی اس کی یقین دہانی ہوتی ہے۔
اگرچہ ہمیں صحیح وقت معلوم نہیں کہ یہ کب ہوگا، لیکن ہم جانتے ہیں کہ یہ قریب اور یقینی ہے؛ "یہ ایک دم میں، ایک پل میں، پچھلا نرسنگا پھونکتے ہی ہوگا" (۱-کرنتھیوں ۱۵: ۵۱-۵۲)۔
زمانے کی نشانیاں ہوں گی؛ یہ دوسری آمد کی پیشین گوئی نہیں کرتیں بلکہ اس کی تصدیق کرتی ہیں۔
اگرچہ یہ بھید ہے کہ یہ "کب" ہوگا، لیکن یہ واضح ہے کہ "کیوں" ہوگا؛ یہ خدا کی حکمتِ عملی ہے کہ وہ اپنی دلہن کو آنے والی بڑی مصیبت سے بچائے۔ یہ وہ وقت ہوگا جب ہم اپنے اُن ساتھی مسیحیوں سے دوبارہ ملیں گے جو وفات پا چکے ہیں، اور ہم سب کو دلہا، یِسُوع مسیح، قبول کرے گا۔
جب ہم ہوا میں اُٹھائے جائیں گے تو دلہا ہمیں، اپنی دلہن کو، اُس جگہ لے جائے گا جو اُس نے ہمارے لیے تیار کی ہے۔
اِس کا اطلاق اپنی زندگی پر کریں
اگر آپ اپنی نگاہیں یِسُوع کی دوسری آمد پر رکھیں، اُس کے بارے میں سیکھیں، اُس کے لیے جئیں، اُس کے مشتاق رہیں اور دوسروں کو اُس کے بارے میں بتائیں، تو آپ ان آخری ایام میں حقیقی تسلی پا سکتے ہیں۔