رُوحانی طاقت حاصل کرنے کے لیے ضرورت ہے کہ خُدا کا کلام ہمیں ڈھالے، تحریک دے اور منظم کرے۔ پھر بھی بہت سے لوگوں کے لیے بائبل مُقدس ایک بند کتاب بنی ہوئی ہے۔ بائبل مُقدس کو سمجھنے کا کوئی جادُوئی طریقہ نہیں ہے۔ خُدا کے کلام کو سمجھنے کے لیے خوشی بھرے، سنسنی خیز کام کی ضرورت ہوتی ہے۔
زبُور ۱۱۹ ہمیں بائبل مُقدس کو قائم رکھنے کا طریقہ بتاتا ہے۔
اوّل، ہمیں اِس کی خوبیوں کی قدر کرنی چاہیے۔
"اَے خُداوند! تیرا کلام آسمان پر ابد تک قائم ہے" (زبُور ۱۱۹:۸۹)۔ بائبل مُقدس ایک لازوال، حتمی اور لافانی کتاب ہے؛ یہ خُدا کے سچے الہام سے بھری ہوئی ہے۔ اگر ہم اِس کی قدر نہیں کریں گے تو ہمیں اِس کو سمجھنے کی خواہش نہیں ہوگی۔
نیز، ہمیں خُدا کے کلام کو ضم کرنا چاہیے۔
ہم دُعا کے ساتھ شروع کریں کہ ہماری آنکھیں کھل جائیں، ہمارا دل ہل جائے اور ہماری عقل روشن ہو جائے۔ پھر ہم ہاتھ میں قلم لے کر اُسے پڑھیں اور سوچیں، جو کچھ خُداوند اُس کے ذریعے ظاہر کرتا ہے اُسے لکھنے کے لیے تیار رہیں۔ بائبل مُقدس پڑھتے ہوئے ہمیں اپنی پاک عقل کا استعمال کرنا چاہیے۔ ہمیں ایک منصوبے کی ضرورت ہے۔ کوشش کریں کہ کسی باب کو، کسی کتاب کو، کوئی منصوبہ بندی، تحریری نوٹ یا وجہ کے بغیر بیچ میں چھوڑ کر آگے چھلانگ نہ لگائیں۔
سوم، ہمیں چاہیے کہ اِس کو محفوظ کریں اور اِس پر عمل کریں۔
جیسے زبُور ۱۱۹:۱۶-۱۷ کہتا ہے، "مَیں تیرے آئین میں مسرور رہوں گا۔ مَیں تیرے کلام کو نہ بھولوں گا۔ اپنے بندہ پر احسان کر تاکہ مَیں جیتا رہوں اور تیرے کلام کو مانتا رہوں۔" اگر آپ خُدا کا کلام مزید سیکھنا چاہتے ہیں تو ہمیں اُس کے اُن حصوں کی فرمانبرداری کرنی چاہیے جن کو ہم جانتے ہیں۔
نیز، ہمیں اِس کا اعلان کرنا چاہیے۔
"میری زبان تیرے کلام کا گیت گائے کیونکہ تیرے سب فرمان برحق ہیں" (زبُور ۱۱۹:۱۷۲)۔
آخر میں، ہمیں خُدا کے کلام کی اقدار کو موزوں کرنا چاہیے۔
یہ فتح، ترقی، خوشی، طاقت اور رہنمائی کا ذریعہ ہے۔
ایڈرئین راجرز کا کہنا ہے، "بائبل مُقدس ایک مسئلہ کو حل کرتی ہے اور وہ مسئلہ گناہ ہے۔ بائبل مُقدس میں ایک ولن ہے اور وہ ولن شیطان ہے۔ بائبل مُقدس میں ایک ہیرو ہے اور اُس کا نام یِسُوع ہے۔ بائبل مُقدس کا ایک مقصد ہے اور وہ خُدا کا جلال ہے۔"
اِس کا اطلاق اپنی زندگی پر کریں
جب آپ بائبل مُقدس پڑھیں تو اِن چھ سوالات پر غور کریں:
کیا کوئی وعدہ ہے جس کا دعویٰ کیا جائے؟
کیا کوئی سبق ہے جو سیکھا جائے؟
کیا کوئی برکت ہے جس سے لطف اندوز ہوا جائے؟
کیا کوئی حکم ہے جس کو مانا جائے؟
کیا کوئی گناہ ہے جس سے بچا جائے؟
کیا کوئی نئی سوچ ہے جس کو اپنے ساتھ رکھ لینا چاہیے؟