UR_2063 آپ یقین کر سکتے ہیں رُومیوں ۸:۲۸-۳۱

You Can Be Sure

UR_2063 آپ یقین کر سکتے ہیں رُومیوں ۸:۲۸-۳۱

نجات شروع سے آخر تک خُداوند کی طرف سے ہے۔ ہم صرف خُدا کے فضل کی بدولت ہی اپنی نجات کا یقین کر سکتے ہیں۔

رُومیوں ۸:۲۸ کہتا ہے، "اور ہم کو معلوم ہے کہ سب چیزیں مِل کر خُدا سے محبت رکھنے والوں کے لیے بھلائی پیدا کرتی ہیں یعنی اُن کے لیے جو خُدا کے ارادے کے مطابق بلائے گئے۔"

ہمارے ایمان کی بنیاد پانچ اہم حقائق پر ہے۔

اوّل حقیقت ہماری نجات کے بارے خُدا کا پیشگی علم ہے۔

خُدا ہمارے نجات پانے سے قبل جانتا تھا کہ ہم نجات پائیں گے۔ جب خُدا کسی چیز کو پہلے سے جانتا ہے تو یہ تعلیمی اندازہ نہیں ہے؛ وہ ہر چیز کی ابتدا، وسط اور اختتام کو ایک ساتھ دیکھتا ہے۔

دوم، ہم یِسُوع کے ہم شکل بننے کے لیے اپنے مقدر کا یقین کر سکتے ہیں۔

"کیونکہ جن کو اُس نے پہلے سے جانا اُن کو پہلے سے مقرر بھی کیا کہ اُس کے بیٹے کے ہم شکل ہوں تاکہ وہ بہت سے بھائیوں میں پہلوٹھا ٹھہرے" (رُومیوں ۸:۲۹)۔

ایڈرئین راجرز کا کہنا ہے، "خُدا پہلے سے مقرر نہیں کرتا کہ کچھ لوگ جہنم میں جائیں گے اور کچھ جنت میں جائیں گے۔ ہر وہ شخص جو نئے سرے سے پیدا ہوتا ہے خُدا کا فرزند ٹھہرتا ہے اور خُدا اُس کا یِسُوع کا ہم شکل بننا پہلے سے مقرر کرتا ہے۔" خُدا چاہتا ہے کہ ہر کوئی نجات پائے، لیکن محبت کو محبت بننے کے لیے مجبور نہیں کیا جا سکتا۔ پس خُدا نے ہمیں آزاد مرضی دے رکھی ہے؛ ہم نجات پانا چاہتے ہیں یا نہیں یہ ہم پر منحصر ہے۔

سوم، ہمیں یقین ہے خُدا پہلے سے جانتا ہے کہ ہم نجات پائیں گے۔

"اور جن کو اُس نے پہلے سے مقرر کیا اُن کو بلایا بھی..." (رُومیوں ۸:۳۰)۔ جب بھی خوشخبری کی منادی کی جاتی ہے تو خُدا لوگوں کو نجات کی طرف بلا رہا ہے۔ خُدا اپنے کلام اور رُوح کے ذریعے روحانی نابینا شخص کو وہ چیزیں دکھا سکتا ہے جو اُس نے پہلے کبھی نہ دیکھی ہوں۔

چہارم اور پنجم، ہم اپنی طے شدہ راستبازی اور آخر اپنے ابدی جلال کا یقین کر سکتے ہیں۔

"...اور جن کو بلایا اُن کو راست باز بھی ٹھہرایا اور جن کو راست باز ٹھہرایا اُن کو جلال بھی بخشا" (رُومیوں ۸:۳۰)۔

ہماری راستبازی کی بنیاد یِسُوع مسیح کا خون ہے؛ یہ تب مؤثر ہوتا ہے جب ہم اُس پر ایمان لاتے ہیں۔ نتیجے میں خُدا اب ہمارے ساتھ گنہگاروں کے طور پر نہیں بلکہ خادموں کے طور پر سلوک کرتا ہے۔ بطور خادمین، خُدا ہمیں پہلے ہی سے اپنے دل و دماغ میں دیکھتا ہے اور مقرر کرتا اور جلال دیتا ہے۔ اور جو کچھ آسمان پر مقرر ہو گیا ہے اُسے وقت کے ساتھ منسوخ نہیں کیا جا سکتا۔

اِس کا اطلاق اپنی زندگی پر کریں

کیا آپ کو اپنی نجات کا یقین ہے؟

ایڈرئین راجرز کا کہنا ہے، "اگر آپ اُس جگہ ایمان رکھیں جہاں خُدا نے آپ کے گناہوں کو رکھا ہے، یعنی خُداوند یِسُوع مسیح پر، تو آپ مکمل یقین رکھ سکتے ہیں۔"