UR_1974 خُدا کی حضوری سے لطف اندوز ہونے کا طریقہ خروج ۳۳:۱-۳

How to Enjoy the Presence of God

UR_1974 خُدا کی حضوری سے لطف اندوز ہونے کا طریقہ خروج ۳۳:۱-۳

ہمارا مقصد خُدا کو قریب سے جاننا اور ذاتی طور پر اُس کے ساتھ شخصی رفاقت میں خوشی پانا ہے؛ ہمیں مزید کچھ نہیں چاہیے اور ہمیں کسی اور چیز کی ضرورت نہیں ہے۔ ہمیں خُدا کی حضوری میں خوشی حاصل کرنا سیکھنا چاہیے اور اس سے بھی اہم یہ کہ ہمیں اُس میں کیسے رہنا ہے۔

خرُوج ۳۳ باب میں، مُوسیٰ نے بنی اسرائیل کی شفاعت کی۔ جواب میں خُدا وعدہ کرتا ہے کہ وہ اُن کی حفاظت کرے گا اور رزق عطا کرے گا، لیکن وہ اپنی حضوری کا وعدہ نہیں کرتا؛ یعنی وہ اُن کے ساتھ نہیں رہے گا۔

ایڈرئین راجرز کا کہنا ہے، "کامیابی، مال و دولت اور تحفظ حاصل کرنا خوفناک ہے لیکن خُداوند کی حضوری کے بغیر۔"

خُدا کے اپنے لوگوں سے اپنی حضوری واپس لینے کی کئی وجوہات ہیں۔

براہِ راست نافرمانی

رُوح القدس ہمیں ہماری نجات کا یقین دلاتا ہے۔ جب ہم جان بوجھ کر اور خوشی سے خُدا کی نافرمانی کرتے ہیں تو ہم رُوح القدس کو رنجیدہ کرتے اور اُسے بجھاتے ہیں (دیکھیں ۱-تھِسّلُنیکیوں ۵:۱۹)۔ اگر ہم خُدا کی حضوری سے دُوری کا تجربہ کر رہے ہیں تو سب سے پہلے ہمیں یہ یقین کر لینا چاہیے کہ ہماری زندگی میں کوئی ایسا گناہ تو نہیں جس کا اقرار نہ کیا ہو۔

منقسم عقیدت

بنی اسرائیل نے خُدا کے براہِ راست حکم کو رد کر دیا اور اُس کے نتیجے میں اُن کی عقیدت تقسیم ہو گئی۔ قوم میں سے کچھ لوگ بُت پرستی کا گناہ کرتے تھے۔

ہمیں یاد رکھنا چاہیے: کوئی چیز جس کو ہم خُدا سے زیادہ پیار کرتے ہیں، اُس کا خوف مانتے ہیں، اُس کی خدمت کرتے ہیں یا اُس پر بھروسا کرتے ہیں وہ بُت ہے۔ خُدا اوّل درجہ مانگتا ہے اور وہ اُس میں ذرہ بھی کمی نہیں کرے گا۔ اور ہمیں اپنے دلوں کی جانچ کرتے ہوئے یہ دیکھنا چاہیے کہ آیا ہم نے کسی شخص یا کسی چیز کو خُدا سے زیادہ فوقیت تو نہیں دی۔

لامکاں انحصار

مُوسیٰ نے بھی لوگوں کے لامکاں انحصار کا پتا لگایا تھا؛ اُنہوں نے اپنے ہاتھ کے کام پر مکمل بھروسا اور انحصار کیا۔ اُنہوں نے اُس ہستی کے ساتھ دھوکہ کیا جو اُن کو بحرِ قلزم میں سے نکال کر لایا تھا، اُن کو کھانا مہیا کرتا تھا اور اُن کی حفاظت کرتا تھا۔

جب ہم اپنی چالاکی، عقل اور حکمت پر انحصار کرنے لگتے ہیں تو ہم خُدا کو جلال دینے میں ناکام ہو جاتے ہیں اور بالآخر خود کو ناکام کر لیتے ہیں۔

متعین نافرمانی

آخرکار، بنی اسرائیل نے اپنی متعین نافرمانی کو برقرار رکھا۔

"اُس مُلک میں دودھ اور شہد بہتا ہے اور چونکہ تُو گردن کش قوم ہے اِس لیے مَیں تیرے بیچ میں ہو کر نہ چلوں گا تا ایسا نہ ہو کہ مَیں تجھ کو راہ میں فنا کر ڈالوں" (خرُوج ۳۳:۳)۔

گردن کش ہونے کا مطلب ہے حلیم اور فروتن نہ ہونا؛ خُدا ظاہر کر رہا تھا کہ اسرائیل اب تعلیم پانے یا سیکھنے کے قابل نہیں رہا۔ ہمیں یاد رکھنا چاہیے کہ جب خُدا ہم پر کسی خاص بات کو منکشف کرتا ہے تو ہمیں اُس کی فرمانبرداری کرنی چاہیے۔

اپنی زندگی پر اِس کا اطلاق کریں

کیا آپ کی نظر میں خُدا حقیقی ہے؟ آج اپنے دل کی جانچ کریں: کیا کوئی براہِ راست نافرمانی، منقسم عقیدت، لامکاں انحصار یا متعین نافرمانی ہے؟