ہم اپنی کامیابیوں کی پیمائش شہرت، احساسات، قسمت، دوستوں یا تقدیر سے نہیں بلکہ اپنے ایمان سے کرتے ہیں۔
ایمان ہمارا سب سے بڑا اثاثہ اور امیر ترین کرنسی ہے۔ اس کے برعکس بے اعتقادی ہماری سب سے بڑی رکاوٹ ہے۔ یہی وجہ ہے کہ خُدا پر پختہ اور پُرجوش ایمان میں ترقی کرنے کی فوری ضرورت ہے۔
رُومیوں ۱۰ بائبلی ایمان کی پیچیدگیوں کو ظاہر کرتا ہے، یہ کیا ہے، اور اسے کیسے حاصل کیا جائے۔
"چنانچہ کتابِ مُقدّس یہ کہتی ہے کہ جو کوئی اُس پر ایمان لائے گا وہ شرمندہ نہ ہوگا "(رُومیوں ۱۰: ۱۱)۔
اوّل، ایمان کو حقیقی ہونے کے لیے صحیح چیز پر رکھنا چاہیے۔
جب ہم غلط چیزوں پر بھروسہ کرتے ہیں تو یہ ہماری رُوحانی صحت کے لیے خطرناک ہو سکتا ہے۔
ایڈرئین راجرز کا کہنا ہے، "صحیح چیز پر کمزور ایمان غلط چیز پر غلط ایمان سے بہتر ہے۔" ہم مثبت سوچ پر بھروسہ نہیں کرتے، نہ ہی خود ایمان پر۔ سچا بائبلی ایمان صرف یِسُوع مسیح پر رکھا جاتا ہے۔
ایک بار جب ہم بائبلی ایمان کی حقیقت کو سمجھ لیتے ہیں، تو ہم اُس کی جڑ دیکھ سکتے ہیں، جو کہ خُدا کا کلام ہے۔
"مگر جس پر وہ ایمان نہیں لائے اُس سے کیوں کر دُعا کریں؟ اور جس کا ذکر انہوں نے سنا نہیں اُس پر ایمان کیوں کر لائیں؟" (رُومیوں ۱۰: ۱۴)۔
رُوحانی طور پر ترقی کرنے کے لیے ہمیں خُدا سے سننا چاہیے؛ ہم اندازہ سے خُدا کی مرضی کو نہیں جان سکتے۔ اسے پیدا نہیں کیا جا سکتا؛ یہ عطا کی جاتی ہے، جیسا کہ اِفسیوں ۲: ۸-۹ میں کہا گیا ہے، "کیونکہ تم کو ایمان کے وسیلہ سے فضل ہی سے نجات ملی ہے اور یہ تمہاری طرف سے نہیں، خُدا کی بخشش ہے۔ اور نہ اعمال کے سبب سے ہے تاکہ کوئی فخر نہ کرے۔"
جب خُدا اپنے کلام اور یِسُوع مسیح کے وسیلہ سے ہم سے بات کرتا ہے تو ہم اپنے ایمان کا نتیجہ دیکھتے ہیں، جو خُدا کی مرضی ہے۔
ایڈرئین راجرز کا کہنا ہے، "خُدا کی مرضی کوئی ایسی چیز نہیں جسے آپ کو کرنا پڑے؛ یہ ایسی چیز ہے جو آپ کو کرنے کا موقع ملتا ہے۔" ایمان کا مقصد زمین پر خُدا کی مرضی کو پورا کرنا ہے۔ وہ خود مختار ہے اور ہر وقت اختیار میں ہے۔ جو وہ کہتا ہے وہی پورا کرتا ہے۔ ہمیں ایمان کے ذریعے اُس کی مرضی میں شریک ہونے کا خوبصورت موقع دیا گیا ہے۔
اِس کا اطلاق اپنی زِندگی پر کریں
آج آپ اپنے ایمان کو کیسے عمل میں لائیں گے؟ سچا ایمان صرف یقین نہیں کرتا بلکہ عمل میں ظاہر ہوتا ہے۔ جب آپ دُعا کریں اور خُدا سے پوچھیں کہ کیا کرنا ہے اور اپنی زندگی میں اُس کی مرضی کیسے پوری کرنی ہے، تو اُس پر بھروسہ کریں اور اُس کی اطاعت کریں۔