UR_1746 شیطان کے جھوٹوں کو بے نقاب کرنا پَیدایش ۳:۱-۱۳

Unmasking Satan's Lies

UR_1746 شیطان کے جھوٹوں کو بے نقاب کرنا پَیدایش ۳:۱-۱۳

شیطان ہماری خُوشی، شادمانی اور پاکیزگی کو ختم کرنا چاہتا ہے اور یہ کام وہ جھوٹ کے ذریعے کرتا ہے۔ وہ ہمیں ہلاک کرنا چاہتا ہے، اور وہ ہمیں دھوکہ دے کر شروع کرتا ہے۔

پَیدایش ۳: ۱ کہتا ہے،" اور سانپ کُل دشتی جانوروں سے جن کو خُداوند خُدا نے بنایا تھا چالاک تھا۔۔۔"

شیطان چالاکی کے ساتھ بڑی سچائیوں کے بارے میں لطیف جھوٹ گھڑتا ہے۔ باغِ عدن میں، وہ حوا سے خُدا کی فطرت اور کردار کے بارے میں چار جھوٹ بولتا ہے۔ ہمیں اُن جھوٹوں کو بے نقاب کرنا اور اُن کی جگہ سچائی کو لانا چاہئے۔

شیطان کا پہلا حربہ خُدا کے بارے میں حوا کو منفی سوچنے پر راضی کرنا تھا۔

اِبلیس چاہتا ہے کہ ہم یہ سوچیں کہ خُدا سخت گیر اور ظالم ہے، اور اُس کے ساتھ ہمارا رشتہ "نہ کرو!" سے بھرا ہوا ہے۔

زبُور ۳۷: ۴ کہتا ہے، "خُداوند میں مسرور رہ اور وہ تیرے دِل کی مُرادیں پوری کرے گا۔" خُدا بھلا اور محبت کرنے والا ہے اور وہ خُوشی نہیں چھینتا؛ وہ خُوشی دیتا ہے۔

اِبلیس یہ بھی چاہتا ہے کہ ہم خُدا کے بارے میں شکوک و شبہات سے سوچیں۔

وہ ہماری سوچ میں شکوک و شبہات پیدا کرنا چاہتا ہے تاکہ ہم خُدا پر اور اُس کے کلام پر بھروسا نہ کریں۔

جب شیطان خُدا کے کلام کی سچائی کو ہٹا دیتا ہے تو وہ اُس کی جگہ دوسرے خیالات لے آتا ہے۔ دیگر مذاہب، رُوحانی مشقیں اور نئے دَور کے خیالات ہمیں سچائی کے مقررہ معیار سے ہٹانے کے لیے دُشمن کی طرف سے متبادل ہیں۔

اِبلیس یہ بھی کوشش کرے گا کہ ہم خُدا کو ہلکا سمجھیں۔

لیکن خُدا پاک ہے، اور وہ گُناہ کو نظر انداز نہیں کرتا۔ گُناہ کر کے بچا نہیں جا سکتا؛ خُدا اپنی کامل پاکیزگی میں اُس کی سزا دیتا ہے۔

آخر میں، شیطان ہمیں قائل کرنے کی کوشش کرے گا کہ ہم خُدا کے بارے میں مشکوک سوچیں۔

بہت سے لوگوں کا خیال ہے کہ خُدا کی خدمت کرنا اُن کے انداز کو محدود کر دیتا ہے اور وہ اپنی پوری صلاحیت تک پہنچنے سے محروم ہو جاتے ہیں۔ مگر شیطان، جو مکمل آزادی کا وعدہ کرتا ہے، اپنے شکاروں کو غلامی میں رکھتا ہے۔

ایڈرئین راجرز کا کہنا ہے،" جو لوگ گُناہ کو کم سمجھتے ہیں وہی گُناہ میں سب سے زیادہ گہرے ہوتے ہیں۔"

آج دنیا کے تمام مسائل کی جڑیں انہی پرانے جھوٹوں میں ہیں، لیکن ہمیں شیطان کے فریب کا شکار نہیں ہونا چاہئے۔

ہم کلوری پر بہائے گئے یِسُوع مسیح کے خون، اپنے گواہی کے کلام، اور خُدا کے تحریری کلام کے ساتھ اپنی مکمل وابستگی کے ذریعے شیطان کے جھوٹوں پر غالب آتے ہیں۔

اِس کا اطلاق اپنی زِندگی پر کریں

شیطان کے دھوکے میں نہ آئیں۔۔۔ آج ہی اپنے آپ کو خُدا کے کلام کی سچائی میں قائم کریں۔ خُدا محبت اور فضل کا خُدا ہے؛ اُس کی شریعت قائم ہے، اور اُس کے ساتھ تعلق کا مطلب کثرت کی زِندگی ہے۔