بائبل مُقدّس ضابطوں کی کتاب نہیں بلکہ اصولوں کی کتاب ہے۔ ضابطوں میں ردّ و بدل کیا جا سکتا ہے اور اُن میں خامیاں ہوتی ہیں، لیکن اصول لازوال اور لاتبدیل ہوتے ہیں۔ اِس لیے بائبل مُقدّس روزمرّہ کے فیصلے کرتے وقت حوالہ دینے کے لیے ایک قابلِ اعتماد ذریعہ ہے۔
زِندگی گزارنے کے لیے چھ مثبت اصول ہیں، اور مسیحی عقیدے کے روزمرّہ کے مناسب عمل کے لیے خود سے پوچھنے کے لیے سوالات ہیں۔
مصلحت: کیا یہ مجھے اپنے مقررہ ہدف تک پہنچاتا ہے یا یہ میری راہ میں رکاوٹ ہے؟
"سب چیزیں میرے لیے روا تو ہیں مگر سب مُفید نہیں۔۔۔ "(۱-کرنتھیوں ۶: ۱۲)۔ ہمیں اپنی زِندگیوں کے لیے خُدا کے عطا کردہ اہداف اور اُن کی تکمیل کے لیے ایک مُقدّس خواہش رکھنی چاہیے۔ ہمارے فیصلوں کو اُس سمت کا احترام کرنا چاہیے جس طرف ہم جا رہے ہیں۔
پابندی: کیا مجھے یِسُوع مسیح کے علاوہ کسی اور چیز کا پابند کیا گیا ہے؟
"۔۔۔سب چیزیں میرے لیے روا تو ہیں لیکن میں کسی چیز کا پابند نہ ہوں گا "(۱-کرنتھیوں ۶: ۱۲)۔
یِسُوع ہمیں ہماری لت، برائیوں اور بُری عادتوں سے نجات دینے آیا تھا۔ ہم صرف اُس کی حاکمیت کے نیچے حقیقی آزادی کا تجربہ کر سکتے ہیں۔
مثال: اگر یہ مجھے تکلیف نہ بھی دے، تو کیا کسی اور کو تکلیف دے گا؟
حتیٰ کہ اگر ہم کسی بُرائی کے ساتھ کشمکش نہیں کرتے تو ہماری طرف سے اُس کی توثیق دوسروں کی ٹھوکر کا باعث بن سکتی ہے۔
ایڈرئین راجرز کا کہنا ہے، "اپنی عقل کو اپنے دِل کے تابع نہ ہونے دیں؛ ہمیں محبت سے کام کرنا ہے۔ علم آپ کو پھُلاتا ہے لیکن محبت آپ کو تعمیر کرتی ہے۔"
افادیت: کیا یہ مجھے تعمیر کرتا ہے یا مجھے گرا دیتا ہے؟
"سب چیزیں روا تو ہیں مگر سب چیزیں مُفید نہیں "(۱-کرنتھیوں ۱۰: ۲۳)۔ ہم جو کچھ بھی کرتے ہیں وہ یا تو ہمیں تعمیر کرے گا یا ہمیں تباہ کرے گا؛ ہمیں دوستی، بات چیت اور تفریح کی قدر کرنی چاہیے جو تازگی، تجدید اور بحالی لاتی ہیں۔
سربُلندی: کیا خُدا کو میرے اعمال سے جلال ملتا ہے؟
کُلسّیوں ۳: ۱۷ کہتا ہے، "اور کلام یا کام جو کچھ کرتے ہو وہ سب خُداوند یِسُوع کے نام سے کرو۔۔۔" ہر فیصلہ جو ہم کرتے ہیں یا تو خُداوند کو عزت دیتا ہے یا بے عزتی کا باعث بنتا ہے۔ ہمیں ہر کام میں خُدا کو سربلند کرنا چاہیے۔
بشارتی خدمت: کیا کوئی چیز ہے جو مجھے کسی دوسرے شخص کو یِسُوع مسیح کے پاس لانے سے روکتی ہے؟
جب آپ خُدا کے کلام کا مطالعہ کرتے ہیں، تو کیا آپ ضابطوں کی تلاش کرتے ہیں یا اصولوں کی؟ مندرجہ بالا اصولوں پر غور کریں اور اپنے آپ سے یہ سوالات پوچھیں۔
اِس کا اطلاق اپنی زِندگی پر کریں
جب آپ خُدا کے کلام کا مطالعہ کرتے ہیں، تو کیا آپ ضابطوں کی تلاش کرتے ہیں یا اصولوں کی؟ مندرجہ بالا اصولوں پر غور کریں اور اپنے آپ سے پیش کردہ سوالات پوچھیں۔