اَعمال ۹ باب میں ساؔؤل کے پُوؔلُس بننے کی کہانی بیان کی گئی ہے۔ مسیحیوں کو ستانے کے لئے جاتے ہُوئے راستے میں ساؤؔل کا سامنا یِسُوع سے ہوگیا۔ اور یِسُوع سے ساؤل کا پہلا سوال تھا:
“مگر اُٹھ شہر میں جا اور جو تُجھے کرنا چاہئے وہ تُجھ سے کہا جائے گا "(اَعمال ۹: ۶)۔
ہم ہوشیار مخلوق ہیں جو اِس تاریک دُنیا میں اپنا راستہ کھو چکے ہیں۔ اب ہمیں خُدا کی راہنمائی کی پہلے سے بہت زیادہ ضرورت ہے۔
اوّل، یاد رکھیں کہ خُدا نے راہنمائی کا وعدہ کِیا ہے۔
زبُور ۳۲: ۸ کہتا ہے، "مَیں تُجھے تعلِیم دُوں گا اور جِس راہ پر تُجھے چلنا ہو گا تُجھے بتاؤں گا۔ مَیں تجھے صلاح دُوں گا۔ میری نظر تُجھ پر ہو گی۔"
خُدا ہم میں سے ہر ایک کی زِندگی کے لئے ایک اخلاقی منصوبہ رکھتا ہے۔ خُدا کی مرضی خُود مختار ہے؛ یہ ہمیشہ پُوری ہوتی ہے۔ اُس نے قائم کردہ صحیح اور غلط کے مقررہ معیار میں کوئی تبدیلی نہیں ہے۔
اگرچہ خُدا کی مرضی ہم میں سے ہر ایک کے لئے خاص ہے، لیکن اُس کے منصوبے کے بارے میں چھ عالمگیر سچائیاں ہیں:
۱۔ یہ روڈ میپ نہیں ہے؛ یہ ایک رشتہ ہے۔
۲۔ یہ ہماری خُوشی کا اِختتام نہیں بلکہ اِبتدا ہے۔
۳۔ خُدا صرف مخصوص لوگوں سے بات نہیں کرتا؛ وہ ہر ایک کے لئے منصوبہ رکھتا ہے۔
۴۔ خُدا کی مرضی کو جاننا ہمیشہ کوئی ڈرامائی تجربہ نہیں ہوتا؛ اکثر یہ نرمی سے بولی جاتی ہے۔
۵۔ خُدا ہمارے ساتھ ختم نہیں ہوتا، خواہ ہم ۹ ہوں یا ۹۹۔
۶۔ خُدا ہم سے اپنی مرضی پوشیدہ نہیں رکھتا۔
خُدا ہماری راہنمائی اُس صورت میں کرتا ہے جب ہم خُوشی اور حلیمی سے اُس کے تابع ہوتے ہیں۔
خُدا ہماری راہنمائی کے لئے تب تیار ہوتا ہے جب ہم اُس کی مرضی کے تابع ہوتے ہیں۔ بعض اوقات، خُدا اپنے منصوبوں کو ظاہر کرنے کے لئے رویا، معجزات، یا خواب دیتا ہے، لیکن کئی بار وہ عملی طور پر بولتا ہے۔ وہ ہماری راہنمائی کلامِ مُقدّس، اپنے لوگوں اور رُوح القدس کے ذریعے کرتا ہے۔ ہمیں اُس کی آواز کو سُننے اور جاننے کے لئے حساس ہونا چاہئے۔
خُدا سراسر حکمت کے ذریعے ہماری عقل کو نیا بنانے سے بھی راہنمائی کرتا ہے۔
خُدا دروازے کھولتا اور بند کرتا ہے، اور اُن سب کے ذریعے حلیموں کی راہنمائی کرتا ہے۔ کئی بار ہم بعد میں جان پاتے ہیں کہ یہ خُدا کی طرف سے تھا۔
ہمیں خُدا کی مرضی سے ڈرنے کی ضرورت نہیں ہے۔ ایڈرئین راجرز کا کہنا ہے، "خُدا کی مرضی آپ کو وہاں نہیں لے جائے گی جہاں خُدا کی قُدرت آپ کو نہیں رکھ سکتی۔"
اِس کا اطلاق اپنی زِندگی پر کریں
کیا آپ اپنی زِندگی کے لئے خُدا کی مرضی تلاش کرنے کی کوشش کر رہے ہیں؟ آپ خُدا کے ساتھ تنہائی میں کتنا وقت گزار رہے ہیں؟ اگر ہم اپنی زِندگیوں کے لئے خُدا کی مخصوص مرضی کو سمجھنا چاہتے ہیں، تو ہمیں اُن صحیفوں پر عمل کرنا شروع کرنا چاہئے جِن کو ہم سمجھتے ہیں۔