UR_1740 خُدا کی حضوری کا عملی تجربہ کیسے کریں اَعمال ۷:۴۷

How to Practice the Presence of God

UR_1740 خُدا کی حضوری کا عملی تجربہ کیسے کریں اَعمال ۷:۴۷

خُدا کہاں رہتا ہے؟ جب ہم بائبل مقدس کا مطالعہ کرتے ہیں تو ایسا لگتا ہے کہ خُدا کہیں ٹھہرتا نہیں۔ یہ سمجھنا ضروری ہے کہ خُدا اب کہاں رہتا ہے، تاکہ ہم وہاں ہوں اور اُس کی حضوری کا عملی تجربہ کریں۔

اَعمال ۷: ۴۷-۴۹ کہتا ہے، "مگر سلیمان نے اُس کے لئے گھر بنایا۔ لیکن باری تعالیٰ ہاتھ کے بنائے ہوئے گھروں میں نہیں رہتا چنانچہ نبی کہتا ہے کہ: خُداوند فرماتا ہے آسمان میرا تخت اور زمین میرے پاؤں تلے کی چوکی ہے۔ تم میرے لئے کیسا گھر بناؤ گے یا میری آرام گاہ کون سی ہے؟"

خُدا کا پہلا گھر آدم تھا۔

آدم کو تین حصوں کے ساتھ بنایا گیا تھا: جسم، جان اور روح۔ جب آدم نے خُدا کے خلاف گناہ کیا تو اُس نے اپنی روح کو بے حرمت کیا، لہٰذا ہمارا قدوس خُدا اُس سے جدا ہو گیا۔

خُدا کا دوسرا گھر ہیکل تھا۔

خُدا نے پرانے عہد نامے میں اپنے لوگوں کے لئے ہیکل بنائی تاکہ تقدس، قربانی اور رفاقت کے عظیم اسباق سکھائے جائیں۔ ہیکل کے تین حصے تھے: بیرونی حصہ، اندرونی کمرہ اور سب سے اندرونی کمرہ جہاں خُدا سکونت کرتا تھا۔

یِسُوع نے ظاہر کیا کہ اُس گھر کی بے حرمتی ہو چکی تھی: "میرا گھر دعا کا گھر کہلائے گا مگر تم نے اُسے ڈاکوؤں کی کھوہ بنا دیا" (متی ۱۲: ۱۳)۔

خُدا ناپاک جگہ میں نہیں رہتا: "دیکھو تمہارا گھر تمہارے لئے ویران چھوڑا جاتا ہے" (متی ۲۳: ۳۸)۔ اور متی ۲۴ میں یِسُوع نے ہیکل کی تباہی کی پیشین گوئی کی۔

خُدا کا تیسرا گھر یِسُوع مسیح خود تھا۔

یِسُوع دوسرا آدم تھا: جسم، جان اور روح کے ساتھ، مگر کامل۔

جب اُس نے دنیا کے گناہ اپنے اوپر لے لئے تو وہ ایک ایسا گھر بن گیا جس کی بے حرمتی کی گئی۔

متی ۲۷: ۴۶ کہتا ہے، "اَے میرے خُدا، اَے میرے خُدا، تو نے مجھے کیوں چھوڑ دیا؟" وہ ایک ویران کیا گیا گھر تھا، اور یوں وہ ایک تباہ شدہ گھر بن گیا۔

لیکن اُس کی عظیم محبت کے باعث ہمارے دل خُدا کا گھر بن گئے ہیں۔

نجات اور سلامتی کا یہ سبق ہمیں یقین دلاتا ہے کہ خُدا ہم میں رہتا ہے اور کبھی ہم سے جدا نہیں ہوتا۔

اِس کا اطلاق اپنی زندگی پر کریں

ہم خُدا کا مقدس ہیں۔ ہر دن مقدس ہے اور ہر جگہ مقدس ہے۔