UR_1738 روحانی بلوغت کی طرف رہنمائی

The Roadmap to Maturity

UR_1738 روحانی بلوغت کی طرف رہنمائی

رُوحانی بلوغت میں ترقی کے لئے یہ سمجھنا ضروری ہے کہ ہم اس وقت کہاں کھڑے ہیں، تاکہ ہم اُس مقام تک بڑھ سکیں جو ہم بن سکتے ہیں۔ بائبل مقدس مردوں اور عورتوں کو تین مختلف زمروں میں رکھتی ہے: فطری، روحانی یا نفسانی۔ بطور مسیحی ہم روحانی مرد اور عورت بننا چاہتے ہیں، لیکن وہاں پہنچنے کے لئے ہمیں بائبل مقدس کو روحانی بلوغت کی طرف رہنمائی کے طور پر دیکھنا شروع کرنا ہوگا۔

۱-کرنتھیوں ۲: ۱۴ کہتا ہے، "مگر نفسانی آدمی خدا کی روح کی باتیں قبول نہیں کرتا کیونکہ وہ اُس کے نزدیک بیوقوفی کی باتیں ہیں اور نہ وہ انہیں سمجھ سکتا ہے کیونکہ وہ روحانی طور پر پرکھی جاتی ہیں۔"

فطری انسان فطری دنیا میں پیدا ہوتا ہے، لیکن چونکہ وہ ایمان کے ذریعے نئے سرے سے پیدا نہیں ہوا، وہ روحانی باتوں کو نہ سمجھ سکتا ہے نہ اُن کی قدر کر سکتا ہے؛ وہ مادی دنیا تک محدود رہتا ہے۔

ایڈرئین راجرز کا کہنا ہے، "فطری آدمی وہ کرتا ہے جو فطری ہے؛ روحانی آدمی وہ کرتا ہے جو مافوق الفطرت ہے۔"

روحانی آدمی نئے سرے سے پیدا ہوتا ہے، یِسُوع مسیح میں نجات کے ذریعے۔ اب وہ روح کے وسیلہ سے جیتا ہے جو اُس میں بسا ہوا ہے۔

مسیحی وہ نہیں جو صرف بہتر بننے کی کوشش کرے، بلکہ وہ ہے جو مکمل طور پر، ڈرامائی طور پر اور مافوق الفطرت طور پر تبدیل ہو چکا ہو۔ جو روحانی باتیں پہلے سمجھ میں نہیں آتی تھیں، اب واضح ہو جاتی ہیں۔ اب روح کے وسیلہ سے آزاد ہو کر وہ مسیح کی عقل کے ساتھ دیکھتا ہے اور حکمت سے ہر چیز کو پرکھتا ہے۔

آخر میں بائبل ہمیں نفسانی آدمی بننے سے خبردار کرتی ہے۔ وہ شخص نجات یافتہ تو ہوتا ہے مگر روحانی طور پر کمزور اور دوسروں پر انحصار کرنے والا ہوتا ہے۔ اُس میں ترقی نہیں ہوتی، اس لئے وہ روحانی طور پر نہ چل سکتا ہے، نہ لڑ سکتا ہے اور نہ خدمت کر سکتا ہے۔

نفسانی آدمی تفرقہ پیدا کرنے والا بھی ہوتا ہے۔ وہ بحث اور جھگڑوں کو ہوا دیتا ہے اور کسی کے ساتھ میل نہیں رکھ پاتا۔ وہ نجات یافتہ ہوتا ہے مگر اُس کی زندگی میں یہ ظاہر نہیں ہوتا۔

بدقسمتی سے نفسانی مسیحی ہماری سوچ سے زیادہ عام ہیں۔ اگر ہم سچائی اور بلوغت میں بڑھنا چاہتے ہیں تو ہمیں دیانتداری سے یہ دیکھنا ہوگا کہ ہم کہاں کھڑے ہیں، تاکہ ہم مسیح میں ترقی کریں اور روحانی بلوغت کی راہ پر چلیں۔

اِس کا اطلاق اپنی زندگی پر کریں

آج وقت نکال کر دعا کے ساتھ یہ جانیں کہ آپ مسیح کے ساتھ اپنے تعلق میں کہاں ہیں۔ کیا آپ میں فطری، روحانی یا نفسانی آدمی کی نشانیاں ہیں؟ روح کے مطابق جئیں، سیکھیں اور اُس کے وسیلہ سے آزاد ہوں۔