لوگوں میں بپتسمہ کے بارے میں دو عام غلط فہمیاں پائی جاتی ہیں: کہ یا تو یہ ہماری نجات کے لئے بہت ضروری ہے یا اس کی بالکل کوئی اہمیت نہیں ہے۔
بطور مسیحی ترقی کرنے کے لئے ہمیں اُس چیز کو کم نہیں کرنا چاہئے جس پر بائبل نے زور دیا ہے: جو ایماندار کے بپتسمہ سے شروع ہوتی ہے۔
اعمال ۸ باب میں خدا نے اپنے بندہ فلپس کو ایک بڑے بااختیار خوجہ سرا کو گواہی دینے کی مخصوص ذمہ داری سونپی تھی۔
" فلپس نے اپنی زبان کھول کر اسی نوشتہ سے شروع کیا اور اُسے یِسُوع کی خوشخبری دی۔ اور راہ میں چلتے چلتے کسی پانی کی جگہ پر پہنچے۔ خوجہ نے کہا دیکھ پانی موجود ہے۔ اب مجھے بپتسمہ لینے سے کون سی چیز روکتی ہے؟ پس فلپس نے کہا کہ اگر تو دل و جان سے ایمان لائے تو بپتسمہ لے سکتا ہے۔ اُس نے جواب میں کہا میں ایمان لاتا ہوں کہ یِسُوع مسیح خدا کا بیٹا ہے۔ پس اُس نے رتھ کھڑا کرنے کا حکم دیا اور فلپس اور خوجہ دونوں پانی میں اُترے اور اُس نے اُس کو بپتسمہ دیا۔ جب وہ پانی میں سے نکل کر اوپر آئے تو خداوند کا روح فلپس کو اُٹھا لے گیا اور خوجہ نے اُسے پھر نہ دیکھا کیونکہ وہ خوشی کرتا ہوا اپنی راہ چلا گیا" (اعمال ۸: ۳۵-۳۹)۔
لفظ "بیپٹیزو" کا مطلب ہے "ڈبکی دینا"۔ بپتسمہ کا بائبلی طریقہ ڈبکی کا ہے: بپتسمہ لینے والے کو پانی میں ڈبو کر باہر نکالنا۔
ایڈرئین راجرز کا کہنا ہے، "طریقہ کار اور معنی ایک دوسرے کے ساتھ جڑے ہوئے ہیں؛ آپ معنی کو تباہ کئے بغیر طریقہ تبدیل نہیں کر سکتے۔"
رومیوں ۶: ۴ کہتا ہے، "پس موت میں شامل ہونے کے بپتسمہ کے وسیلہ سے ہم اُس کے ساتھ دفن ہوئے تاکہ جس طرح مسیح باپ کے جلال کے وسیلہ سے مردوں میں سے جلایا گیا اُسی طرح ہم بھی نئی زندگی میں چلیں۔ "
بپتسمہ یِسُوع کی موت، تدفین اور جی اُٹھنے کے ساتھ ساتھ ہماری موت، تدفین اور اُس کے ساتھ جی اُٹھنے کی علامت ہے۔ بپتسمہ لینے کی تین وجوہات ہیں:
۱۔ یہ یِسُوع کے ساتھ ہماری وابستگی کا اعلان کرتا ہے۔
۲۔ یہ ہماری تبدیلی کی تصویر پیش کرتا ہے؛ یہ ہمارا گواہی دینے کا طریقہ ہے۔
۳۔ یہ خدا کا حکم ہے جس پر ہمیں عمل کرنا چاہئے۔
بپتسمہ ہماری نجات کے لئے ضروری نہ ہوتے ہوئے بھی ہماری فرمانبرداری کے لئے ضروری ہے۔ یہ ظاہر کرتا ہے کہ ہم مسیح کے ہیں۔
اِس کا اطلاق اپنی زندگی پر کریں
بپتسمہ ایک تجویز نہیں؛ یہ کتابِ مقدس کا حکم ہے۔ کیا آپ نے یِسُوع مسیح کا نجات بخش علم حاصل کیا ہے؟ کیا آپ نے بپتسمہ لے لیا ہے؟