رُومیوں 8:28 کہتا ہے، "اور ہم کو معلوم ہے کہ سب چیزیں مِل کر خُدا سے محبت رکھنے والوں کے لئے بھلائی پیدا کرتی ہیں یعنی اُن کے لئے جو خُدا کے اِرادہ کے مُوافق بُلائے گئے۔"
صلیب کی کیمسٹری یہ ہے: کہ خُدا ہماری بھلائی اور اپنے جلال کے لئے بُرے حالات میں کام کر سکتا ہے۔
یہ آیت خُدا کے اُس آہنی اور چٹان جیسے وعدے کے یقین اور مکمل ہونے کا اعادہ کرتی ہے۔ وہ اپنے جلال اور ہماری بھلائی کے لئے سب کچھ ایک ساتھ کرتا ہے۔ جب ہم یہ جان جاتے ہیں، تو ہم اُن نعمتوں کی قدر کر سکتے ہیں جو ہم بصورت دیگر بوجھ سمجھ کر غلطی کریں گے۔
ایڈرئین راجرز کا کہنا ہے، "یہ کہنے کے لئے بہت زیادہ اِیمان کی ضرورت ہے کہ یہ میرے لئے اچھا ہے کہ مَیں نے دُکھ اُٹھایا۔ لیکن تب یہ ہوتا ہے کہ ہم خُدا کے دِیدار کے طالب ہونا شروع کرتے ہیں۔ ایک بیماری کا بِستر اکثر ایک وعظ سے زیادہ سکھا سکتا ہے۔"
صلیب کی کیمسٹری سے، میٹھی، غمناک، حتیٰ کہ شیطانی اور گُناہ والی چیزیں ایک ساتھ مِل کر کام کرتی ہیں۔ وہی خُدا جو اِس دُنیا کے معاملات میں حکمرانی کرتا ہے وہ ہمارے فائدے کے لئے دُشمن کے حملوں کو ناکام بنا سکتا ہے۔
رُومیوں 5:20 کہتا ہے، "۔۔۔جہاں گُناہ زیادہ ہُوا وہاں فضل اُس سے بھی نہایت زیادہ ہُوا۔"
ہم گُناہ کرنے کے پابند ہونے کے سبب سے دُکھ اُٹھانے کے پابند ہیں۔ لیکن صلیب کی وجہ سے، ہمارے دُکھ خُدا کے فضل سے ملتے ہیں۔
معمولی اور چھوٹی چیزیں خُدا کے اِختیار میں ہیں؛ وہی اِن سب کا باعث ہے۔
اگرچہ یہ ایک خُوبصورت اور بڑا وعدہ ہے مگر یہ ہر کِسی کے لئے نہیں ہے۔ رُومیوں 8:28 میں ایک شرط ہے جو اُن لوگوں کے لئے ہے جو "خُدا سے محبت رکھتے ہیں۔"
جب ہم رُومیوں 8:28 کی شرط کو قبول کرتے ہیں، ہم اُس کے نتیجے کو پوری طرح سمجھ سکتے ہیں، جو رُومیوں 8:29 میں پایا جاتا ہے: "کیونکہ جِن کو اُس نے پہلے سے جانا اُن کو پہلے سے مُقرر بھی کِیا کہ اُس کے بیٹے کے ہم شکل ہوں تاکہ وہ بہت سے بھائیوں میں پہلوٹھا ٹھہرے۔"
"بھلائی" جو ہم حاصل کرتے ہیں وہ ہماری تقدیس ہے۔ ہم یِسُوع کے ہم شکل بن رہے ہیں۔ خُدا ہمارے ساتھ ختم نہیں ہوتا؛ وہ حالات کو اِستعمال کرتا رہے گا تاکہ ہم اپنے نجات دہندہ کے زیادہ مشابہ بنیں۔
اِس کا اطلاق اپنی زِندگی پر کریں
کیا آپ خُدا سے محبت رکھنے والے ہیں اور کیا آپ یقین رکھتے ہیں کہ آپ کے حالات آپ کو یِسُوع کا ہم شکل بنانے کے لئے ہیں؟ آج کلامِ پاک میں وقت گزاریں، تاکہ آپ تمام چیزوں کے بارے میں نقطۂ نظر حاصل کر سکیں: میٹھی، غمناک، شیطانی، گنہگار، سادہ اور چھوٹی۔ وہ آپ کی بھلائی کے لئے کام کر رہا ہے۔