UR_1733 رُوح سے معمُور زندگی حاصل کرنے کا طریقہ اِفسیوں ۵:۱۸

How to Have a Spirit-Filled Life

UR_1733 رُوح سے معمُور زندگی حاصل کرنے کا طریقہ اِفسیوں ۵:۱۸

مسیحی زندگی ایک نعمت ہے، لیکن اگر ہم روح القدس کی خدمت کو نہیں سمجھتے تو یہ ایک بوجھ سا محسوس ہو سکتی ہے۔ ایک بابرکت مسیحی زندگی کا راز روح القدس سے معمور ہونا ہے۔ یہ جاننا ضروری ہے کہ روح سے معمور زندگی کیسے گزاری جائے۔

اِفسیوں ۵: ۱۸ کہتا ہے، "اور شراب میں متوالے نہ بنو کیونکہ اس سے بدچلنی واقع ہوتی ہے بلکہ روح سے معمور ہوتے جاؤ۔"

روح سے معمور زندگی پانا خدا کا حکم بھی ہے اور ایک نعمت بھی۔ بحیثیت مسیحی یہ ہماری ذمہ داری ہے کیونکہ ہم اپنی قوت سے وہ نہیں کر سکتے جو بائبل ہم سے تقاضا کرتی ہے۔

حقیقی معنوں میں خدا کی عبادت کرنے کا واحد طریقہ روح القدس سے معمور ہونا ہے۔ ہمارے ازدواجی اور کام کے تعلقات بھی اسی پر منحصر ہیں۔ جب ہم روح القدس کے تابع ہوتے ہیں تو ہم اپنے خاندان اور ساتھیوں کی خدمت درست طریقے سے کرتے ہیں۔

یہ روزمرہ کی روحانی جنگ میں فتح کا راستہ بھی ہے۔ دوسروں کو گواہی دینے میں بھی یہی ہماری واحد امید ہے کیونکہ ہم شیطانی قوتوں کے مقابل ہیں۔

اِفسیوں ۵: ۱۵-۱۶ کہتا ہے، "پس غور سے دیکھو کہ کس طرح چلتے ہو، نادانوں کی طرح نہیں بلکہ داناؤں کی مانند چلو۔ اور وقت کو غنیمت جانو کیونکہ دن بُرے ہیں۔"

ایڈرئین راجرز کا کہنا ہے،" یِسُوع کی خوشخبری سنانے کا اس سے بڑا موقع کبھی نہیں آیا جو آج ہے۔"

روح القدس سے معمور ہونے کے تقاضے کیا ہیں؟

پہلے مسیح کے ساتھ مکمل وابستگی ہونی چاہئے۔ ہمیں ہر لمحہ شعوری طور پر اُس کے تابع رہنا اور اُس پر انحصار کرنا چاہئے۔ اس سے خدا کے لیے سچی عبادت اور یِسُوع مسیح کے لیے جلتی ہوئی محبت پیدا ہوتی ہے۔

ہمیں اپنے حالات کے لیے شکرگزاری کا جذبہ بھی ملتا ہے۔" سب باتوں میں ہمیشہ شکر کرتے رہو۔"

آخر میں ہمیں دوسروں کے لیے خدمت اور فروتنی کا جذبہ ملتا ہے۔ ہم ہر روز دوسروں کے تابع ہونا اور اُن کی خدمت کرنا سیکھتے ہیں۔

اِس کا اطلاق اپنی زندگی پر کریں

ایڈرئین راجرز کا کہنا ہے، "ہمیں روح سے معمور لوگوں کی ایک نسل کی ضرورت ہے۔ جیسے جیسے اندھیرا بڑھتا ہے، مقدسین زیادہ روشن ہوتے جاتے ہیں، اور لوگ جواب کی تلاش میں ہیں اور جواب مسیح میں ہے۔"