UR_1732 آزمائشوں کو فتح میں بدلنے کا طریقہ ۱-کرنتھیوں ۱۰:۱۲-۱۴

How to Turn Temptations into Triumphs

UR_1732 آزمائشوں کو فتح میں بدلنے کا طریقہ ۱-کرنتھیوں ۱۰:۱۲-۱۴

بطور مسیحی ہمارے پاس نہ صرف آزمائشوں پر غالب آنے کی طاقت ہے بلکہ یہ بھی کہ ہم اُن کو اپنے ایمان میں ترقی کے ذریعہ کے طور پر استعمال کر سکتے ہیں۔ ۱-کرنتھیوں ۱۰ باب میں دکھایا گیا ہے کہ آزمائشوں کو فتح میں کیسے بدلا جائے۔

"پس جو کوئی اپنے آپ کو قائم سمجھتا ہے وہ خبردار رہے کہ گر نہ پڑے۔ تم کسی ایسی آزمائش میں نہیں پڑے جو انسان کی برداشت سے باہر ہو اور خدا سچا ہے۔ وہ تم کو تمہاری طاقت سے زیادہ آزمائش میں نہ پڑنے دے گا بلکہ آزمائش کے ساتھ نکلنے کی راہ بھی پیدا کر دے گا تاکہ تم برداشت کر سکو" (۱-کرنتھیوں ۱۰: ۱۲-۱۳)۔

نجات یافتہ ہونا ہمیں آزمائشوں سے مستثنیٰ قرار نہیں دیتا؛ ہر انسان آزمائشوں کی زد میں ہے۔

آزمائش کے تین عام ذرائع ہیں۔

دنیا

اس تناظر میں "دنیا" کا مطلب ایک نظام یا ترتیب ہے۔ یہ گناہ میں گری ہوئی دنیا برائی میں جکڑی ہوئی ہے اور ہمیں اس کے منصوبوں میں نہیں پڑنا چاہئے۔ دنیا روح کے خلاف جنگ کرتی ہے: ہمارے ذہن، جذبات اور مرضی، ہماری انا اور ہماری نفسیات۔ ہم دنیا کو اجازت نہیں دے سکتے کہ وہ ہمیں ڈھالے، ہماری رہنمائی کرے یا ہم پر قابو رکھے۔

نفس

نفس "پرانی فطرت" ہے، وہ شخص جو مسیحی ہونے سے پہلے ہوتا تھا؛ یہ بدی کی طرف رغبت ہے۔

ایڈرئین راجرز کا کہنا ہے، "گناہ ایک باطنی کام ہے جو آپ کے نفس سے آتا ہے۔" نفس جسم کے خلاف لڑتا ہے اور ہمیں بھوک، ہوس، کاہلی اور تشدد کے میدانوں میں آزماتا ہے۔

ابلیس

ابلیس روح کے خلاف لڑتا ہے؛ ہم اپنی روح کے ذریعے خدا کو جانتے ہیں۔ ہماری روحیں رابطے، عبادت اور روحانی علم کا ذریعہ ہیں۔ ابلیس اس زندگی کے منبع کو کاٹ دینا چاہتا ہے۔

آزمائش پر غالب آنے کے تین کلیدی طریقے ہیں۔

دنیا کے خلاف: ایمان

ایمان کے ذریعے خدا ایک روشن اور زندہ حقیقت بن جاتا ہے جو ہمیں دنیا کے سانچے میں ڈھلنے سے بچاتا ہے۔

نفس کے خلاف: لڑائی

ہمیں ایسے حالات سے بچنا چاہئے جو ہمیں گناہ کی طرف لے جائیں۔

ابلیس کے خلاف: لڑائی

ابلیس تب تک نہیں بھاگے گا جب تک ہم اس کا مقابلہ نہ کریں۔ ہم خدا کے کلام کے ذریعے اس کا مقابلہ کرتے ہیں۔

شیطان نہیں چاہتا کہ ہم آزمائش پر غالب آنے کی اپنی طاقت کو سمجھیں۔ ہمیں خداوند میں مضبوط ہونا چاہئے۔ جب ہم ابلیس کا مقابلہ کرتے ہیں تو وہ ہم سے بھاگ جاتا ہے۔

اس کا اطلاق اپنی زندگی پر کریں

جب آزمائش آئے تو یاد رکھیں: آپ صرف دفاع میں نہیں بلکہ حملہ بھی کر سکتے ہیں۔ زنا سے بھاگیں، دنیا پرستی سے بچنے کے لئے یِسُوع پر قائم رہیں، اور شیطان کا مقابلہ کریں۔