UR_1729 ابدی سلامتی: کلامِ مُقدّس کی رُو سے دفاع یوحنا ۱۰:۲۷

Eternal Security: A Scriptural Defense

UR_1729 ابدی سلامتی: کلامِ مُقدّس کی رُو سے دفاع یوحنا ۱۰:۲۷

بطور مسیحی یہ جاننا کہ ہماری نجات ابدی ہے ہماری رُوحانی صحت اور پیداواری کے لئے اچھا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ ہمیں اپنی ابدی سلامتی کے لئے کلامِ مقدّس کا دفاع حاصل کرنا چاہئے۔ ابدی سلامتی پر غور کرنے کے لئے چار حوالہ جات درج ذیل ہیں۔

۲-پطرس ۲: ۲۱
"کیونکہ راستبازی کی راہ کا نہ جاننا اُن کے لئے اِس سے بہتر ہوتا کہ اُسے جان کر اُس پاک حُکم سے پھر جاتے جو اُنہیں سونپا گیا تھا۔"

ایڈرئین راجرز کا کہنا ہے، "تبدیلی کے بغیر اصلاح زیادہ زوال اور حتمی مذمت کا سبب بنتی ہے۔" اصلاح ہمیں نئی فطرت نہیں دیتی۔ ہماری گنہگار خواہشات وقتی طور پر دب جاتی ہیں اور پھر زیادہ مضبوط ہو کر واپس آتی ہیں۔ دوسری جانب نجات ہمیں نئی فطرت اور یِسُوع کے پیچھے چلنے کی خواہش دیتی ہے۔

مَتی ۲۴: ۱۱-۱۳
"اور بہت سے جھوٹے نبی اُٹھ کھڑے ہوں گے اور بہتیروں کو گمراہ کریں گے۔ اور بے دینی کے بڑھ جانے سے بہتیروں کی محبت ٹھنڈی پڑ جائے گی۔ مگر جو آخر تک برداشت کرے گا وہ نجات پائے گا۔"

برداشت انسان کی روحانی زندگی میں حقیقت کی نشانی ہے۔ ہمیں آزمائش کے وقت ثابت قدم رہنا چاہئے تاکہ ہمارا ایمان کمزور نہ پڑے۔

یوحنا ۱۵: ۵
"میں انگور کا درخت ہوں، تم ڈالیاں ہو۔ جو مجھ میں قائم رہتا ہے اور میں اُس میں، وہی بہت پھل لاتا ہے کیونکہ مجھ سے جدا ہو کر تم کچھ نہیں کر سکتے۔"

جو اُس میں قائم رہتے ہیں وہ پھل لاتے ہیں، اور جو پھل نہیں لاتے وہ اُس میں قائم نہیں ہوتے۔

عبرانیوں ۶: ۴-۶
"کیونکہ جن لوگوں کے دل ایک بار روشن ہو گئے اور وہ آسمانی بخشش کا مزہ چکھ چکے اور روح القدس میں شریک ہو گئے، اور خدا کے عمدہ کلام اور آئندہ جہان کی قوتوں کا ذائقہ لے چکے، اگر وہ برگشتہ ہو جائیں تو انہیں توبہ کے لئے پھر نیا بنانا ناممکن ہے، اس لئے کہ وہ خدا کے بیٹے کو اپنی طرف سے دوبارہ مصلوب کر کے علانیہ ذلیل کرتے ہیں۔"

اس حوالہ سے مراد وہ لوگ ہیں جو سچائی کو جانتے ہیں مگر اس سے منہ موڑ لیتے ہیں اور حقیقی توبہ نہیں کرتے۔ لیکن ہم، جنہوں نے نجات قبول کی ہے اور اپنے گناہوں سے توبہ کی ہے، ہمیشہ کے لئے محفوظ ہیں۔

ایڈرئین راجرز کا کہنا ہے، "ابدی سلامتی ایک مضبوط ربڑ بینڈ کی مانند ہے جسے خدا آپ کے اردگرد رکھتا ہے۔ آپ بھٹک بھی جائیں تو وہ آپ کو واپس کھینچ لاتا ہے۔"

اِس کا اطلاق اپنی زندگی پر کریں

ایڈرئین راجرز کا کہنا ہے، "جو لوگ سچائی میں جیتے ہیں وہ زیادہ آزادی پاتے ہیں، اور جو لوگ جھوٹ میں جیتے ہیں وہ زیادہ غلامی کا تجربہ کرتے ہیں۔" اپنی ابدی سلامتی کے لئے اس کلامی دفاع پر غور کریں۔