جب ہمیں بطور مسیحی اپنے مستقبل کے بارے میں یقین ہو جاتا ہے تو ہم حال پر توجہ مرکوز کر سکتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ یوحنا ۱۰ باب ایماندار کی ابدی سلامتی کے لیے بنیادی حیثیت رکھتا ہے۔
"میری بھیڑیں میری آواز سنتی ہیں اور میں انہیں جانتا ہوں اور وہ میرے پیچھے پیچھے چلتی ہیں۔ اور میں انہیں ہمیشہ کی زندگی بخشتا ہوں اور وہ ابد تک کبھی ہلاک نہ ہوں گی اور کوئی انہیں میرے ہاتھ سے چھین نہ لے گا۔ میرا باپ جس نے مجھے وہ دی ہیں سب سے بڑا ہے اور کوئی انہیں باپ کے ہاتھ سے نہیں چھین سکتا" (یوحنا ۱۰: ۲۷-۲۹)۔
یہ حوالہ آٹھ وجوہات بیان کرتا ہے جن سے ہم اپنے ابدی تحفظ کا یقین رکھ سکتے ہیں۔
وعدہ
خُدا نے اپنے کلام میں ہم سے ابدی سلامتی کا وعدہ کیا ہے۔ رومیوں ۸ باب کا دعویٰ ہے کہ کوئی بھی چیز ہمیں اُس کی محبت سے جدا نہیں کر سکتی (دیکھیں رومیوں ۸: ۳۸-۳۹)۔
استقامت
خُدا، جس نے پہلے ہم میں ایک اچھا کام شروع کیا ہے، اُسے مکمل کرے گا۔ خُدا کا روح القدس قائل کرنے والا، بدلنے والا اور مکمل کرنے والا ہے۔ ایڈرئین راجرز کا کہنا ہے، "کبھی ایسا نہیں ہوا کہ روح القدس نے کوئی کام شروع کیا ہو اور اُسے مکمل نہ کیا ہو۔"
پیشینگوئی
خُدا نے ہماری تقدیر پہلے سے مقرر کر رکھی ہے۔ ایڈرئین راجرز کا کہنا ہے، "آپ کی نجات آپ سے شروع نہیں ہوئی۔ آپ کی نجات بنائے عالم سے پیشتر شروع ہوئی تھی۔" اگر آپ کو مسیح میں نئی پیدائش کے لیے بلایا جاتا ہے تو یہ پہلے سے طے شدہ ہے۔
کاملیت
عبرانیوں ۱۰: ۱۴ کہتا ہے، "کیونکہ اُس نے ایک ہی قربانی چڑھانے سے اُن کو ہمیشہ کے لیے کامل کر دیا ہے جو پاک کیے جاتے ہیں۔" مسیحی ہونا یہ نہیں کہ ہم اپنی نجات کے بدلے خُدا کو کچھ ادا کریں؛ سب کچھ یِسُوع نے ادا کر دیا ہے، اس لیے ہم خُدا کی نظر میں ہمیشہ کے لیے کامل ہیں۔ یہ نئی شروعات نہیں بلکہ نئی فطرت ہے۔
مقام
ایڈرئین راجرز کا کہنا ہے، "سلامتی کوئی جگہ نہیں؛ یہ ایک شخص ہے اور اُس کا نام یِسُوع مسیح ہے۔" ہمیں خُداوند یِسُوع مسیح میں مقام دیا گیا ہے، ہم اُس کے بدن کا حصہ ہیں اور روح القدس سے مہر کیے گئے ہیں۔
ملکیت
اگر ہم نجات یافتہ ہیں تو ہمارے پاس پہلے سے ابدی زندگی ہے۔ ایڈرئین راجرز کا کہنا ہے، "ابدی زندگی ایسی چیز نہیں جو مرنے کے بعد ملے؛ یہ ایمان لاتے ہی مل جاتی ہے۔"
دعا
یِسُوع ہمارے لیے دعا کرتا ہے کہ ہم برائی سے محفوظ رہیں۔
قدرت
آخر میں، ہم خُدا کی قدرت کے وسیلہ سے محفوظ ہیں۔ یہی اس بات کا ثبوت ہے کہ ہم ہمیشہ کے لیے محفوظ ہیں۔
اِس کا اطلاق اپنی زندگی پر کریں
کیا آپ کو یقین ہے کہ آپ ہمیشہ کے لیے محفوظ ہیں؟ اگر ہم خُدا پر ایمان لاتے ہیں تو وہی خُدا جس نے ہمیں نجات بخشی ہمیں ہمیشہ قائم رکھے گا۔