UR_1726 نجات پانے کا طریقہ اور اِس کا یقین کیسے کریں ۱-یوحنا ۵:۱۱

How to Be Saved and Know It

UR_1726 نجات پانے کا طریقہ اور اِس کا یقین کیسے کریں ۱-یوحنا ۵:۱۱

ہر مسیحی کو یہ جاننے کا استحقاق حاصل ہونا چاہیے کہ وہ کسی بھی شک سے بالاتر ہے کہ اُس کو نجات مل گئی ہے۔ لیکن شکوک و شبہات کا یہ مطلب نہیں کہ ہم نے نجات نہیں پائی۔

ایڈرئین راجرز کا کہنا ہے، "شک آپ کی روح کے لیے وہی ہے جو آپ کے بدن کے لیے درد ہے؛ اس کا مطلب یہ نہیں کہ آپ مردہ ہیں، اس کا مطلب ہے کہ کچھ غلط ہے۔"

۱-یوحنا ۵ باب ظاہر کرتا ہے کہ کیسے معلوم کریں کہ ہم نجات یافتہ ہیں، کسی ہچکچاہٹ کے بغیر۔

"اور وہ گواہی یہ ہے کہ خدا نے ہمیں ہمیشہ کی زندگی بخشی اور یہ زندگی اُس کے بیٹے میں ہے۔ جس کے پاس بیٹا ہے اُس کے پاس زندگی ہے اور جس کے پاس خدا کا بیٹا نہیں اُس کے پاس زندگی بھی نہیں" (۱-یوحنا ۵:۱۱-۱۳)۔

جب شکوک و شبہات پیدا ہوتے ہیں تو سب سے پہلے ہمیں یاد رکھنا چاہیے کہ ہم نے نجات کیسے پائی: ایمان کے وسیلہ سے فضل ہی سے (دیکھیں افسیوں ۲:۸)۔

ایڈرئین راجرز کا کہنا ہے، "فضل وہ بے مثال احسان اور محبت ہے جو خدا ہم پر کرتا ہے۔ اسی سے خدا نے ہم سے محبت رکھی جب ہم گنہگار تھے۔ خدا ہم سے اس لیے محبت نہیں رکھتا کہ ہم قابلِ قدر ہیں… ہم اس لیے قابلِ قدر ہیں کہ وہ ہم سے محبت رکھتا ہے۔"

ایمان فکری عقیدہ نہیں ہے؛ یہ خدا پر بھروسا اور عزم ہے۔ فضل کو سمجھیں کہ خدا کا ہاتھ ہم تک پہنچ رہا ہے، اور ایمان ہمارا ہاتھ ہے جو اُس تک پہنچ رہا ہے۔

اس کو سمجھتے ہوئے، ہم بنیادی تین جانچوں کے ذریعے یقین حاصل کر سکتے ہیں:

حاکمیت کی جانچ

کیا یِسُوع مسیح میری زندگی کا خداوند ہے؟

اگر ہم خدا سے محبت کا دعویٰ کرتے ہیں تو ہم اُس کے حکموں پر عمل کریں گے۔

رفاقت کی جانچ

کیا میں مسیح میں اپنے بھائیوں اور بہنوں سے محبت رکھتا/رکھتی ہوں؟ کیا میری دوسرے ایمانداروں کے ساتھ رفاقت ہے؟

رفاقت مسیحی اور کلیسیا دونوں کی فطرت ہے۔

تعلقات کی جانچ

کیا میرا خداوند یِسُوع مسیح کے ساتھ زندہ رشتہ ہے؟

ہماری نجات کی یقین دہانی جاری ہے؛ یہ ماضی کا واقعہ نہیں جس پر وقت اور تاریخ اور جگہ کی مہر لگی ہوئی ہے۔ ابھی یِسُوع پر بھروسا کرنا ایک موجودہ فیصلہ ہے۔ ہم اُس پر بھروسا کر سکتے ہیں، کیونکہ وہی ہماری نجات کا ضامن ہے۔

اپنی زندگی پر اِس کا اطلاق کریں

کیا آپ کو اپنے ایمان پر شک ہے؟ حاکمیت، رفاقت اور تعلقات کی جانچ پر غور کریں۔ اگر آپ کو معلوم نہیں کہ آیا آپ کا شک روح القدس کی قائل کرنے والی آواز ہے یا شیطان کا حربہ ہے تو یِسُوع پر ایمان لائیں۔