خُدا کے کلام پر ایک جنگ جاری ہے۔ کچھ لوگ ہیں جو اِسے کمتر سمجھتے ہیں، اِس کی تحقیر کرتے ہیں اور اِسے نظر انداز کرتے ہیں۔ لیکن شاید خُدا کے کلام کا سب سے بڑا دشمن وہ ہے جو اِس کو مانتا ہے لیکن اِسے جانتا نہیں۔
ہم کبھی بھی قائم نہیں ہوں گے جب تک خُدا کے کلام میں قائم نہیں ہوں گے۔ ہماری نجات اور تقدیس اِسی پر منحصر ہے۔
مُکاشفہ ۲۲:۱۸ کہتا ہے، "مَیں ہر ایک آدمی کے آگے جو اِس کتاب کی نبوت کی باتیں سنتا ہے گواہی دیتا ہوں..."
اِس بات کا یقین کرنے کے لیے غور کرنے کی کئی وجوہات ہیں کہ بائبل خُدا کا کلام ہے۔
اوّل، بائبل کی سائنسی درستی پر غور کریں۔
ایسی بہت سی مثالیں ہیں جن میں سائنسی نظریات خُدا کے کلام کے خلاف گئے، لیکن وہ نظریات وقت کے ساتھ باطل ہو گئے۔ سائنس سمت بدلتی ہے، بہتری لاتی ہے اور اپنے آپ پر تعمیر کرتی ہے۔ لیکن خُدا کا کلام لاتبدیل اور غیر منقول ہے۔
دوم، بائبل کی تاریخی درستی پر غور کریں۔
اگرچہ بنیادی طور پر یہ تاریخ کی کتاب نہیں ہے، لیکن بائبل میں بہت سے اہم واقعات قلم بند ہیں جن کی مؤرخین نے تصدیق کی ہے۔
ہم بائبل کی حیرت انگیز وحدت کی وجہ سے بھی اِس پر یقین رکھتے ہیں۔
اِسے لکھنے والے لوگ ہر قسم کے پس منظر سے تھے: چرواہے، بادشاہ، سپاہی، شہزادے، کاہن اور ماہی گیر۔ پھر بھی، پیدایش سے مکاشفہ تک، یہ اپنے الٰہی الہام کی وجہ سے ایک کتاب کے طور پر پڑھی جاتی ہے۔
ہمارے بائبل کو ماننے کی ایک وجہ اِس کی پیشین گوئیوں کا پورا ہونا ہے۔
پرانے عہدنامہ میں ۳۰۰ سے زائد پیشین گوئیاں ہیں جن کا تعلق یِسُوع مسیح سے ہے جو اُس نے نئے عہدنامہ میں پوری کیں۔
ہم بائبل کی لازوال خصوصیات کی وجہ سے اِس کو مانتے ہیں۔ بائبل کو بہت زیادہ مخالفت کا سامنا کرنا پڑا ہے، پھر بھی یہ زندہ ہے اور آج تک لاگو ہے۔ ایڈرئین راجرز کا کہنا ہے، "بائبل مہینے کی کتاب نہیں؛ یہ زمانوں پر محیط کتاب ہے۔"
بالآخر، ہم بائبل پر اِس کی زندگی بدلنے والی طاقت کی وجہ سے ایمان رکھتے ہیں۔
ایڈرئین راجرز کا کہنا ہے، "مسیح کی خوشخبری خُدا کا بارود ہے جو نجات دیتا ہے۔"
یہ گنہگاروں کو نجات دیتی ہے، مقدسین کو پاک کرتی ہے، مصیبت زدہ لوگوں کو سنبھالتی ہے، اور علما کو تسلی دیتی ہے۔
بائبل اپنی تمام تر حیرت اور عظمت کے ساتھ، اِس خلاصے میں سمٹتی ہے: "یِسُوع مجھ سے محبت رکھتا ہے، مجھے یہ معلوم ہے؛ کیونکہ یہ بات بائبل مجھے بتاتی ہے۔"
اِس کا اطلاق اپنی زندگی پر کریں
کیا آپ کو یقین ہے کہ بائبل خُدا کا کلام ہے؟ اِن وجوہات پر غور کریں، اور کلامِ مقدس کی ایک وفادار سمجھ حاصل کریں... یہ جانتے ہوئے کہ ایک بار جب آپ اِس کا مطالعہ شروع کر دیتے ہیں، یہ کبھی ختم نہیں ہوتی۔