مَتی ۵:۱۰ ہمیں ایذا رسانی سہنے کے لئے تیار کرتا ہے جب یہ بتاتا ہے، "مُبارک ہیں وہ جو راست بازی کے سبب سے ستائے گئے ہیں کیونکہ آسمان کی بادشاہی اُن ہی کی ہے۔"
کلامِ مُقدّس کے مطابق، ایک حقیقی مسیحی بننے کا مطلب دُنیا کے ٹھٹھوں کا نشانہ بننا ہے۔ اِس کا مطلب ہے سماجی طور پر خارج کِیا جانا اور معاشرے کے لئے نامناسب سمجھا جانا۔ لیکن کوئی بات نہیں، کچھ بھی ہو، کوئی بھی چیز ہم سے ہماری خُوشی نہیں چھین سکتی۔
ایڈرئین راجرز کا کہنا ہے، "خُوشی تھرموسٹیٹ کی طرح حالات کو کنٹرول کررکھتی ہے۔ ایذا رسانی وہ تھرمامیٹر ہے جو یہ بتاتا ہے کہ آپ یِسُوع سے کتنی محبت کرتے ہیں۔"
ہم پر ظلم ہونے کی پہلی وجہ ہماری زِندگی ہے جو ہم جیتے ہیں: "راست بازی کے سبب سے" (آیت ۱۰)۔
مسیحیوں کو ستایا جاتا ہے کیونکہ وہ تقسیم کرتے ہیں؛ وہ مختلف ہیں۔ مَتی ۵:۱۳-۱۶ میں یِسُوع ہم سے کہتا ہے تم دُنیا کا "نمک" اور "نور" ہو۔ نمک اِس دُنیا کے زخموں کو چڑاتا ہے اور روشنی اِس کی تاریکی کو ظاہر کرتی ہے۔ سیاق و سباق میں، یِسُوع کہہ رہا ہے کہ ہمیں گُناہ کو چڑانے اور ظاہر کرنے والے بننا ہے۔
لیکن ہمیں ایذا رسانی کی سزا کو اُلجھانا نہیں چاہئے۔ ایڈرئین راجرز کا کہنا ہے، "جب ہم برائی کرتے ہیں تو ہم اچھے لوگوں سے سزا پاتے ہیں۔ جب ہم اچھائی کرتے ہیں تو ہم برے لوگوں کے ہاتھوں سے ستائے جاتے ہیں۔"
جو مسیحی رُوح القدس سے معمُور ہوں گے وہ "فطری طور پر مافوق الفطرت" ہوں گے۔ ہم یہ دعویٰ کرنے کی ہمت نہ کریں کہ اگر ہم یِسُوع مسیح کے لئے نہیں جی رہے تو ہمیں ستایا جاتا ہے۔
ہمیں ستانے کی دوسری وجہ یہ ہے کہ ہم خُداوند سے پیار کرتے ہیں: یِسُوع فرماتا ہے، "میرے سبب سے" (آیت ۱۱)۔
دُنیا یِسُوع مسیح سے نفرت کرتی ہے کیونکہ وہ اُن چیزوں کے خلاف کھڑا ہے جِن کو دُنیا پسند کرتی ہے: شراب نوشی، اسقاطِ حمل، فحش نگاری، فخر، نسل پرستی اور لالچ۔ اور بطور مسیح کے پیروکار، ہم مختلف قسم کی ایذا رسانیوں کی توقع کر سکتے ہیں: ذاتی توہین، جسمانی استحصال، سماجی بدنامی۔
لیکن ہمارا ردِ عمل شاہانہ ہونا چاہئے؛ کیونکہ ہم بادشاہ کے بچے ہیں، ہم زِندگی میں حکمرانی کرتے ہیں اور بُرائی کے بدلے اچھائی کر سکتے ہیں۔ ہمیں خُداوند میں خوش بھی ہونا چاہئے؛ ہمیں مسیح کے پیروکاروں کے طور پر شناخت کِیا گیا ہے، اور خُداوند کے ساتھ منسلک کِیا گیا ہے یہ کیا بڑا اعزاز ہے۔
بالآخر، ہمیں محبت میں جواب دینا چاہئے۔ یہ کیسی گواہی ہے: اِس دُنیا کی نفرت کا جواب اُس محبت کے ساتھ دینا جِس کی اِسے اشد ضرورت ہے۔
اِس کا اطلاق اپنی زِندگی پر کریں
ایذا رسانی کی وجوہات اور اُس کے نتائج جان کر آپ کا کیا ردِعمل ہے؟ کیا آپ ایسی دُنیا میں یِسُوع کی پیروی کرنے کو تیار ہیں جو اُس سے نفرت کرتی ہے؟ جب آپ کو ستایا جائے تو خُداوند میں خوش ہوں اور پیار سے جواب دیں۔