UR_1582 نبُوت کا جامع منظر مُکاشفہ ۱:۱-۲۰

A Panorama of Prophecy

UR_1582 نبُوت کا جامع منظر مُکاشفہ ۱:۱-۲۰

مکاشفہ کی کتاب ایک سنہری قبضہ ہے جو پوری بائبل کو ایک ساتھ جوڑتا ہے۔ یہ ایک ثابت قدم اُمید کی کتاب ہے دھند کو دُور کر کے مستقبل کو ظاہر کرتی ہے۔ مکاشفہ ۱ باب پوری کتاب کے مندرجات کا باقاعدہ تعارف پیش کرتا ہے۔

اوّل، ہم مکاشفہ کی مرکزی شخصیت کو دیکھتے ہیں، جو یِسُوع مسیح ہے۔

"یِسُوع مسیح کا مکاشفہ جو اُسے خُدا کی طرف سے اِس لئے ہُوا کہ اپنے بندوں کو وہ باتیں دِکھائے جن کا جلد ہونا ضرور ہے۔۔۔" (مکاشفہ ۱:۱)۔ مکاشفہ کی کتاب یِسُوع مسیح کی نقاب کشائی ہے؛ ہم اُسے ایک نئے انداز میں دیکھتے ہیں جو پہلے نہیں دیکھا تھا۔

ایڈرئین راجرز کا کہنا ہے، "جب یِسُوع پہلی بار اِس زمین پر آیا تو وہ گلیل کے گرد آلود ساحلوں پر چلتا پھرتا تھا، مگر زیادہ تر اُس کا جلال پردہ میں تھا۔ لیکن جب وہ دوبارہ آئے گا تو اپنے پورے جلال کے ساتھ آئے گا اور اُس کا جلال ظاہر ہوگا۔"

آیت ۱ نبوت کا واضح مقصد بھی پیش کرتی ہے۔

یہ نبوت خُدا کے بندوں کو مستقبل دکھاتی ہے۔ ہم غلام ہیں جو کلامِ پاک کے اسرار کو سمجھنے کی کوشش کرتے ہیں کیونکہ ہم اپنے مالک سے محبت کرتے ہیں۔

اِس نبوت کا یقین اُن باتوں سے متعلق ہے جن کا ہونا ضرور ہے، اور اِس کی نزدیکی کا مطلب ہے کہ ہمیں تیار رہنا چاہئے اور ہمیشہ تیار رہنا چاہئے۔

اِس عبارت میں ایک تسلی بخش وعدہ بھی ہے۔

"اِس نبوت کی کتاب کا پڑھنے والا اور اُس کے سننے والے اور جو کچھ اِس میں لکھا ہے اُس پر عمل کرنے والے مبارک ہیں کیونکہ وقت نزدیک ہے۔" (مکاشفہ ۱: ۳)۔ اگر ہم نبوت کو پڑھیں، اُس کا مطالعہ کریں اور اُس پر عمل کریں تو ہم برکت پائیں گے۔

یہ عبارت ہمیں مکاشفہ کی یقینی نبوت کی بھی یاد دلاتی ہے۔

یِسُوع کے آنے سے پہلے مزید کسی نبوت کے پورا ہونے کی ضرورت نہیں۔ مکاشفہ ہمیں وہ چیزیں یاد دلاتا ہے جو تھیں، جو ہیں اور جو ہونے والی ہیں۔

مکاشفہ کی کتاب کے مطابق مستقبل میں مقدسین کا آسمان پر اُٹھایا جانا اور دنیا کی مصیبت شامل ہے۔ یہ ہرمجدون کی جنگ، ہزار سالہ بادشاہی اور آخری عدالت کی پیشین گوئی کرتی ہے، اور ایک نئے آسمان اور نئی زمین کے بارے میں بتاتی ہے۔

اور یہ سب ہمارے خیال سے کہیں زیادہ قریب ہے۔ یِسُوع کسی بھی وقت آ سکتا ہے۔

اِس کا اطلاق اپنی زندگی پر کریں

مکاشفہ ۲۲: ۲۰ کہتی ہے، "جو اِن باتوں کی گواہی دیتا ہے وہ کہتا ہے کہ بیشک میں جلد آنے والا ہوں۔ آمین۔ اَے خُداوند یِسُوع آ۔" جیسے جیسے مستقبل قریب آ رہا ہے، اپنی نگاہیں یِسُوع مسیح کی آمدِ ثانی پر رکھیں۔