UR_1213 اپنی زِندگی میں شیطان کے قلعوں کو ڈھانے کا طریقہ اِفسیوں ۴:۲۷

How to Break Satan's Strongholds in Your Life

UR_1213 اپنی زِندگی میں شیطان کے قلعوں کو ڈھانے کا طریقہ اِفسیوں ۴:۲۷

اِفسیوں ۴: ۳۰ کہتا ہے، "اور خُدا کے پاک رُوح کو رنجیدہ نہ کرو جِس سے تُم پر مخلصی کے دن کے لیے مُہر ہوئی۔"

یہ بات تصور سے باہر ہے کہ خُدا کا فرزند شیطان کو اپنی زِندگی میں جگہ دے اور خُدا کے رُوح القدس کو رنجیدہ کرے۔

تاہم، ہم میں سے بہت سے لوگ شیطان کے قلعوں میں پھنسے ہوئے ہیں، اور ہم اُن میں سے نکل نہیں سکتے۔ ہماری زِندگی میں شیطان کے قلعوں کو ڈھانے کے تین اقدامات ہیں۔

توبہ

"۔۔۔کہ تم اپنے اگلے چال چلن کی اُس پرانی انسانیت کو اُتار ڈالو جو فریب کی شہوتوں کے سبب سے خراب ہوتی جاتی ہے" (اِفسیوں ۴: ۲۲)۔

توبہ کا مطلب ہے گناہ سے باز آنا اور اپنی پرانی انسانیت کو ترک کرنا؛ اِس کے علاوہ کوئی راستہ نہیں۔

مزاحمت

"غصہ تو کرو مگر گناہ نہ کرو۔۔۔ ابلیس کو موقع نہ دو "(اِفسیوں ۴: ۲۶-۲۷)۔

جس گناہ کا اقرار نہ کیا جائے وہ شیطان کے لیے قانونی بنیاد بن جاتا ہے؛ ہم گناہ کا اقرار کرتے ہوئے اُس کی مزاحمت کریں اور اُس کا راستہ روکیں۔

تجدید

"اور اپنی عقل کی روحانی حالت میں نئے بنتے جاؤ، اور نئی انسانیت کو پہنو جو خُدا کے مطابق سچائی کی راستبازی اور پاکیزگی میں پیدا کی گئی ہے" (اِفسیوں ۴: ۲۳-۲۴)۔

عقل کے نئے ہونے کا مطلب ہے راستبازی اور پاکیزگی کی پیروی کرنا۔

گناہ سے توبہ، مزاحمت اور عقل کی تجدید کے بغیر ہم رُوح القدس کو رنجیدہ ہونے سے نہیں روک سکتے؛ اِس لیے ہمیں یہ جاننا ضروری ہے کہ گناہ کیا ہے۔

اِفسیوں ۴: ۲۵-۲۹ ظاہر کرتا ہے کہ جھوٹ، چوری، فضول اور گندی باتیں ابلیس کے لیے جگہ بناتی ہیں۔

لیکن شاید سب سے خطرناک قلعہ جس میں ہم گر سکتے ہیں وہ کڑواہٹ ہے۔

کڑواہٹ ہماری خوشی اور فتح کو چھین لیتی ہے اور ہماری دعائیہ زندگی کو تباہ کر دیتی ہے؛ یہ رشتوں اور کلیسیاؤں کو برباد کر دیتی ہے۔ کڑواہٹ کی دھیمی آنچ جلد ہی شور، دشمنی اور بدزبانی میں بدل جاتی ہے۔ یہ خُدا کے دل کو توڑتی ہے، رُوح القدس کو رنجیدہ کرتی ہے، اور ابلیس کو جگہ دیتی ہے۔

ایڈرئین راجرز کا کہنا ہے،" توبہ صرف گناہ پر رنجیدہ ہونا نہیں؛ بلکہ گناہ سے جدا ہو جانا ہے۔"

ابلیس اپنی مرضی سے نہیں جاتا؛ ہمیں یِسُوع کے نام کے اختیار سے اُسے نکالنا پڑتا ہے۔ ہم یہ اپنے گناہوں سے توبہ کر کے، دوبارہ گناہ کی خواہش کی مزاحمت کر کے، اور خُدا کے رُوح کے ذریعے اپنی عقل کو نیا بنا کر کرتے ہیں۔

ایڈرئین راجرز کا کہنا ہے،" جب ہم رُوح سے معمور ہوتے ہیں تو شیطان کے لیے کوئی جگہ نہیں رہتی۔"

اِس کا اطلاق اپنی زِندگی پر کریں

ہم شیطان کے قلعوں کو کیسے ڈھائیں؟ تمام معلوم گناہوں سے توبہ کریں، جیسے ہی آزمائش کا احساس ہو فوراً اُس کی مزاحمت کریں، اور خُدا کے رُوح کے ذریعے اپنی عقل کو نیا بنائیں۔