UR_0991 شریر پر غالب آنا مَتی ۶:۱۳

Overcoming the Evil One

UR_0991 شریر پر غالب آنا مَتی ۶:۱۳

جب ہم نے نجات پائی تو ہم ایک جنگ میں داخل ہو گئے۔ یہ کھیل کا میدان یا کلیسیائی پکنک نہیں ہے، بلکہ ایک بھیانک دشمن کے خلاف آخری حد تک لڑائی ہے جس میں کوئی رکاوٹ نہیں۔ ہماری لڑائی جہنم کی شیطانی قوتوں سے ہے، لیکن ہم یِسُوع مسیح کے وسیلہ شریر پر غالب آ سکتے ہیں۔

مَتی ۶: ۱۳ کہتا ہے، "اور ہمیں آزمائش میں نہ لا بلکہ بُرائی سے بچا کیونکہ بادشاہی اور قدرت اور جلال ہمیشہ تیرے ہی ہیں۔۔۔"

ہمیں اپنے دشمن کو سمجھنا اور پہچاننا چاہئے تاکہ ہم جنگ کے لیے تیار ہو سکیں۔

شیطان ایک طے شدہ حقیقت ہے۔

اُسے کبھی کم نہ سمجھیں اور نہ نظر انداز کریں۔ وہ ہمیں قائل کرنا چاہتا ہے کہ وہ موجود نہیں ہے۔ وہ ایک شخص ہے کبھی ایک فرشتہ تھا، اب جہنم کا سردار ہے۔ اُس کا غرور اور یہ یقین کہ وہ خُدا سے زیادہ طاقتور ہو سکتا ہے اُس کی تباہی کا سبب بنا۔ پھر بھی اُس کے پاس مافوق الفطرت طاقت ہے اور ایک مذموم مقصد ہے۔ اُس کی ناپاک خواہشیں خُدا تعالیٰ کے خلاف بغاوت میں ہیں۔

ایڈرئین راجرز کا کہنا ہے، "اُسے آسمان سے نکال دیا گیا؛ وہ اب لوسیفر، صبح کا بیٹا نہیں رہا بلکہ تاریکی کا باپ بن گیا ہے۔"

شیطان کا ایک منصوبہ ہے، اور اُس کا سب سے بڑا ہتھیار دھوکہ ہے۔

وہ چالاک ہے اور درست موقع کا انتظار کرتا ہے، ہمیں کامیاب ہونے دیتا ہے تاکہ ہم مزید گر جائیں۔ وہ لوگوں کو گمراہ کرتا ہے تاکہ اُنہیں بگاڑے، اور پھر اُنہیں تباہ کر کے جہنم کی طرف لے جاتا ہے۔

شیطان ایک تباہ کن قوت بھی ہے۔

وہ جادو ٹونے، جھوٹی تعلیمات اور دیگر شیطانی ذرائع استعمال کرتا ہے تاکہ مذہبی معاملات میں ہماری سوچ کو بگاڑے اور ہمیں الجھا دے حتیٰ کہ قابو میں کر لے۔

اُس کا سب سے خطرناک طریقہ یہ ہے کہ وہ اپنی چالوں کو معصوم انداز میں پیش کرتا ہے۔ زائچے، تفریح، میڈیا، منشیات، حتیٰ کہ بچوں کے کھیل بھی بظاہر معصوم لگتے ہیں؛ مگر حقیقت میں یہ دشمن کے ہتھیار ہیں۔

لیکن ہم جانتے ہیں کہ شیطان ایک شکست خوردہ دشمن ہے۔

ایڈرئین راجرز کا کہنا ہے، "ابلیس طاقتور ہو سکتا ہے، لیکن خُدا ہر چیز پر قادر ہے۔ بادشاہی آخرکار شیطان کی نہیں بلکہ خُداوند یِسُوع مسیح کی ہے۔"

یِسُوع مسیح کو اپنا شخصی نجات دہندہ اور خُداوند ماننا ہی وہ راستہ ہے جس سے ہم شریر پر غالب آتے ہیں۔

اِس کا اطلاق اپنی زِندگی پر کریں

کیا آپ کے گناہ مسیح کے لہو کے نیچے ہیں؟ (مکاشفہ ۱۲: ۱۱)۔ صرف یِسُوع ہی گناہ کی طاقت کو توڑتا ہے۔ شریر پر غالب آنے کے لیے وہی ہماری واحد امید ہے۔