کہا جاتا ہے کہ گھر کا سربراہ شوہر ہے لیکن گھر کا دل ماں ہے۔ شاید آج دنیا میں سب سے طاقتور اور بااثر طبقہ مائیں ہیں۔
۱-سموئیل ۱ باب حنّہ کی کہانی بیان کرتا ہے، ایک بانجھ عورت جو کسی بھی چیز سے زیادہ ایک بیٹا چاہتی تھی۔ بہت دعاؤں کے بعد، خدا نے حنّہ کو سموئیل نامی بیٹا عطا کیا، جو عہد نامۂ قدیم کے عظیم انبیاء میں شمار ہوتا تھا۔
حنّہ کی کہانی خدا ترس بچوں کی پرورش کرنے کے پانچ طاقتور اصول پیش کرتی ہے۔
پہلا اصول ہے مناسب ترجیح۔
"اور وہ نہایت دلگیر تھی، سو وہ خداوند سے دعا کرنے اور زار زار رونے لگی "(۱-سموئیل ۱: ۱۰)۔ حنّہ میں ماں بننے کی خدا داد جبلت تھی۔ وہ مانتی تھی کہ دنیا میں اولاد سے بڑی کوئی نعمت نہیں۔
دوسرا اصول ہے دعا کی طاقت۔
ایڈرئین راجرز کا کہنا ہے، "بچوں کو خدا پرست بنانے کا وقت اُن کے پیدا ہونے بلکہ اُن کے وجود میں آنے سے بھی پہلے کا ہوتا ہے۔"
حنّہ بائبل کی اُن خواتین میں سے ایک ہے جنہیں بانجھ سمجھا جاتا تھا اور بعد میں خدا نے اُنہیں اولاد عطا کی؛ دیگر مثالیں سارہ، راخل، رُوت اور الیشبع ہیں۔ اُن کے بچوں نے دنیا کو برکت دی اور خدا کی تمجید کی۔ اِس کو سمجھتے ہوئے ہمیں اپنے بچوں کے لیے اُن کے وجود میں آنے سے پہلے ہی دعا شروع کر دینی چاہئے۔
بچوں کو خدا ترس بنانے کا تیسرا اصول مقصد ہے۔
حنّہ کی خواہش تھی کہ وہ اپنے بچے کو خدا کے لیے وقف کرے۔ وہ اپنے بچے کے ذریعے خدا کی تمجید کرنا چاہتی تھی۔ ہماری دعائیں ہمارے بچوں کی دولت یا طاقت کے لیے نہیں بلکہ اس بات کے لیے ہونی چاہئیں کہ وہ خدا کو کیسے جلال دیں گے۔
چوتھا اصول استقامت ہے۔
"۔۔۔ تُو سلامت جا اور اسرائیل کا خدا تیری مراد جو تُونے اُس سے مانگی ہے پوری کرے "(۱-سموئیل ۱: ۱۷)۔ حنّہ دعا کرنے والی عورت تھی، اور اُس کی دعا نہ عارضی تھی نہ بھول جانے والی۔ اُس نے بچے کی پیدائش سے پہلے اور بعد میں بھی دعا جاری رکھی۔ اُس کی مثال سے ہم سیکھتے ہیں کہ حالات جیسے بھی ہوں ہمیں اپنی دعا میں ثابت قدم رہنا چاہئے۔
آخری اصول ہے اثراندازی۔
ایک ماں کا بچے پر گہرا اثر ہوتا ہے؛ اُس کا سب سے بڑا ہتھیار وہ اثر ہے جو وہ اپنے بچوں پر ڈالتی ہے۔
اِس کا اطلاق اپنی زندگی پر کریں
کیا آپ اپنے بچوں کی پرورش خدا کے جلال کے لیے کر رہے ہیں؟ یاد رکھیں، جو لوگ اسے ترجیح دیتے ہیں، دعا کرتے ہیں، مقصد رکھتے ہیں، استقامت اور اثراندازی اپناتے ہیں، خدا کے فضل سے اُن کے بچے خدا ترس بنتے ہیں۔