UR_1965 یِسُوع کے علاوہ فردوس میں جانے کا دوسرا کوئی راستہ نہیں ہے۔ رُومِیوں ۱:۱۶

No Other Way to Heaven Except Through Jesus

UR_1965 یِسُوع کے علاوہ فردوس میں جانے کا دوسرا کوئی راستہ نہیں ہے۔ رُومِیوں ۱:۱۶

یُوحنّا ۱۴:۶ میں یِسُوع نے کہا، "راہ اور حق اور زندگی مَیں ہُوں۔ کوئی میرے وسیلہ کے بغیر باپ کے پاس نہیں آتا۔"

اِس لیے ہم جانتے ہیں کہ خُدا راستباز ہے، اور یِسُوع کے علاوہ آسمان پر جانے کا دوسرا کوئی راستہ نہیں ہے۔ رومیوں ۱:۱۶-۲۲ اِس سچائی کو بہتر طور پر سمجھنے میں ہماری مدد کے لیے چار پہلو پیش کرتا ہے۔

مکاشفہ کا پہلو: تمام انسانوں میں کچھ روشنی ہے۔

خُدا نے ہمیں اِس لیے بنایا ہے کہ ہم اُس کی خدمت کریں اور اُس کو جانیں۔ سب انسانوں کے پاس دو گواہ ہیں؛ ایک ظاہری، معروضی گواہ ہے جسے تخلیق کہتے ہیں۔ دوسرا باطنی، موضوعی گواہ ہے جسے ضمیر کہتے ہیں۔

انکار کا پہلو: روشنی سے انکار اندھیرے کو بڑھاتا ہے۔

ایڈرئین راجرز کا کہنا ہے، "سچائی کا متضاد غلطی نہیں؛ یہ گناہ ہے۔" جب تخلیق اور ضمیر ہم سے بات کرتے ہیں، اور ہم خُدا کا انکار کرتے رہتے ہیں تو ہم پسپا ہوتے جاتے ہیں۔ ہم اُس تھوڑی سی روشنی سے بھی محروم ہو جاتے ہیں جو ہمارے پاس ہے؛ ہمارے احمق دل تاریک ہو جاتے ہیں۔ رومیوں ۱:۱۸ کہتا ہے، "کیونکہ خُدا کا غضب اُن آدمیوں کی تمام بے دینی اور ناراستی پر آسمان سے ظاہر ہوتا ہے جو حق کو ناراستی سے دبائے رکھتے ہیں۔" اِس تناظر میں لفظ "دبائے رکھنا" کا مطلب ہے حق کی مزاحمت کرنا، غلطی میں نہیں بلکہ ناراستی میں۔ کیونکہ خُدا پر اعتقاد پوری زندگی کی تبدیلی کا باعث بنتا ہے، بے اعتقادی وہ سامان ہے جو نافرمانی کے ساتھ آتا ہے۔

قبولیت کا پہلو: روشنی کی فرمانبرداری روشنی کو بڑھاتی ہے۔

رومیوں ۱:۱۶-۱۷ کہتا ہے، "۔۔۔اِس لیے کہ وہ ہر ایک ایمان لانے والے کے واسطے پہلے یہودی پھر یونانی کے واسطے نجات کے لیے خُدا کی قدرت ہے۔ اِس واسطے کہ اُس میں خُدا کی راست بازی ایمان سے اور ایمان کے لیے ظاہر ہوتی ہے جیسا لکھا ہے کہ راست باز ایمان سے جیتا رہے گا۔" خُدا کی راستبازی ایمان سے ایمان کے لیے ظاہر ہوتی ہے۔ جب ہم سچائی کو قبول کرتے اور سچائی پر ایمان لاتے ہیں تو ہمیں مزید سچائی دی جائے گی۔ جب ہم اپنی مرضی کو خُدا کی مرضی کے تابع کریں گے تو خُدا ہم سے کلام کرے گا؛ ہمیں کلام کی جو سمجھ آتی ہے اُس کی فرمانبرداری سے آغاز کرنا چاہیے۔

احتساب کا پہلو: خُدا ہمیں اُس روشنی کے ذریعے پرکھے گا جس روشنی کو ہم مسترد کر چکے ہیں۔

ہم میں سے بہت سے لوگ خوش قسمت ہیں کہ ہمیں بائبل مقدس تک فوری، آسان رسائی حاصل ہے۔ خُدا ہمیں اِس کے لیے اُس شخص سے زیادہ جواب دہ ٹھہرائے گا جس نے کبھی سنا نہیں۔ اِس کو چاہیے کہ ہمیں اُس روشنی سے فائدہ اٹھانے کی ترغیب دے جو ہمیں دی گئی ہے، ایسا نہ ہو کہ ہم اُسے کھو دیں۔

اِس کا اپنی زندگی پر اطلاق کریں

سب انسانوں کے پاس کچھ روشنی ہے؛ روشنی سے انکار اندھیرے کو بڑھاتا ہے اور روشنی کی اطاعت روشنی کو بڑھاتی ہے۔ انسانوں کو اُس روشنی کے مطابق پرکھا جاتا ہے جو اُن کے پاس ہے۔ آپ کو جو معلوم ہے اُسے جان کر، دستیاب صحائف سے فائدہ اٹھائیں اور دوسروں کو بتائیں۔