UR_2329 نقشے کے بغیر اپنی منزل تک کیسے پہنچیں یشوع ۳:۳

How to Arrive at Our Destination Without a Map

UR_2329 نقشے کے بغیر اپنی منزل تک کیسے پہنچیں یشوع ۳:۳

یشوع ۳ باب میں بنی اسرائیل موقع اور اسرار کی موعودہ سرزمین کے قریب پہنچ رہے تھے۔ وہاں پہنچنے کے لیے اُنہیں مشکل کے ایک بہتے دریا کا سامنا کرنا پڑا۔ تاہم، اُن کے ساتھ عہد کا صندوق تھا، جو خدا کے لوگوں کے ساتھ اُس کی موجودگی کی یاد دہانی تھا۔

"اور یشوع نے لوگوں سے کہا تم اپنے آپ کو مقدس کرو کیونکہ کل کے دن خداوند تمہارے درمیان عجیب و غریب کام کرے گا" (یشوع ۳:۵)۔

یشوع نے اپنے لوگوں کو ہدایت دی کہ وہ اپنی نگاہیں عہد کے صندوق پر رکھیں، جب وہ چلے تو تب وہ چلیں، اُس کی رہنمائی میں چلیں۔ یہ ہدایت اسباق کو ظاہر کرتی ہے کہ نقشے کے بغیر منزل تک کیسے پہنچنا ہے۔

جب ہم اپنی نگاہیں یِسُوع پر رکھیں گے تو وہ اپنی موجودگی سے ہماری رہنمائی کرے گا۔

ہمیں فتح مندی سے چلنے کے لیے مستقبل کو جاننے کی ضرورت نہیں، جب تک خدا کی موجودگی ہماری رہنمائی کرتی ہے۔ ہمیں یہ یقینی بنانا چاہیے کہ ہم خدا کے منصوبوں سے آگے نہ نکل جائیں؛ وقت کی نسبت مقررہ وقت زیادہ اہم ہے۔ ہمیں کب، کہاں اور کیوں جاننے کی ضرورت نہیں؛ جب صندوق چلے تو ہم چلیں۔

دوم، جب ہم اپنی نگاہیں یِسُوع پر رکھیں گے تو وہ اپنے وعدوں سے ہمیں خوشی بخشے گا۔

یِسُوع ہمارا عہد کا صندوق ہے؛ وہ اس بات کا ثبوت ہے کہ خدا ہم سے اپنے وعدوں کو پورا کرتا ہے۔ وہ وعدے تمام مقدسین، تمام موسموں اور تمام حالات کے لیے اچھے ہیں۔ اُس کا کلام آج بھی آسمان پر قائم ہے جو کبھی نہ ختم ہونے والا ہے۔

آخر میں، جب یِسُوع ہماری رہنمائی کرے گا تو وہ اپنی قدرت کے ساتھ ہماری حفاظت بھی کرے گا۔

بنی اسرائیل دریائے یردن میں سے خشک زمین پر گزرے کیونکہ قادر خدا نے اُن کی حفاظت کی تھی۔ اگر ہم خدا کی لازوال صلاحیت پر یقین رکھیں، جیسے بنی اسرائیل نے رکھا، تو یہ بتانے کی ضرورت نہیں کہ ہم کن برکات کا تجربہ کریں گے۔

ایڈرئین راجرز کا کہنا ہے، "اگر خدا آپ کو یردن پار کرنے کا حکم دے گا تو وہ یردن کو بھی حکم دے گا کہ راستہ چھوڑ دے۔"

اسرائیلیوں کا دریائے یردن کو عبور کرنا انجیل کی تصویر ہے، جس میں یِسُوع موت کے دریا میں گیا اور اُسے بہنے سے روک دیا تاکہ ہم اُس میں سے گزر سکیں۔

بطور خداوند خدا وہ خود مختار ہے؛ بطور زندہ خدا وہ ہم میں زندہ ہے۔ اور بطور آزاد کرنے والا خدا وہ ہمارے لیے موعودہ سرزمین میں راستہ بنا رہا ہے۔

اِس کا اطلاق اپنی زندگی پر کریں

آپ زندگی کے نئے موسم کا سامنا کر رہے ہیں یا نامعلوم علاقہ کا؟ اپنے رہبر سے آگے نہ بڑھیں؛ آج عظیم نامعلوم کے ذریعے خدا کی پیروی کریں۔