UR-2151 تین موقعے، اور آپ ختم ہو گئے تِین جھٹکے اور آپ باہر مرقس ۱۰: ۱۷–۲۷

Three Strikes and You're Out

UR-2151 تین موقعے، اور آپ ختم ہو گئے تِین جھٹکے اور آپ باہر مرقس ۱۰: ۱۷–۲۷

آج ہمیں ایک حقیقی مسئلہ درپیش ہے کہ مسیح میں نئی زندگی تلاش کیے بغیر اچھی زندگی گزارنے کی کوشش کی جاتی ہے۔ مرقس ۱۰ باب میں نوجوان امیر حکمران کی کہانی ہے کہ جب اُسے یِسُوع کی پیروی کرنے کا موقع دیا گیا تو وہ منہ موڑ گیا۔ یہ کہانی چار بصیرتیں پیش کرتی ہے تاکہ مسیح کی پیروی کرنے کا موقع ہاتھ سے گنوانے سے بچنے کے لیے مدد مل سکے۔

اوّل، اپنی اچھائی پر فخر کرنے والے اپنے بدترین گنہگار ہیں۔

مرقس ۱۰ باب میں مذکور اس شخص کو اپنی کامیابیوں پر فخر تھا؛ وہ شوقین، طاقتور اور جوانی سے بھرپور تھا۔ ظاہراً وہ اخلاقی طور پر صاف تھا؛ وہ احکام سے واقف تھا اور لڑکپن ہی سے اُن پر عمل کرتا آ رہا تھا۔ لیکن یِسُوع نے اُسے کچھ ایسی تعلیم دی جس کی اُسے توقع نہیں تھی: نوجوان حکمران اپنے آپ میں اچھا نہیں تھا اوریِسُوع خود خدا بھی ہے۔

دوم، خدا کی کامل شریعت انسان کے گناہ بھرے فخر کی مذمت کرتی ہے۔

خدا پاک شریعت کے ساتھ ایک قدوس خدا ہے؛ شریعت کا مقصد یہ ظاہر کرنا ہے کہ ہمیں مسیح کی ضرورت ہے۔ خدا کا فضل ہمارے لیے کچھ معنی نہیں رکھتا جب تک ہم پہلے خود کو ایک قدوس خدا کی نظر میں گنہگار کے طور پر نہ دیکھیں۔ ایڈرئین راجرز کا کہنا ہے، "جب ایک شخص خدا کی شریعت سے زخمی ہوتا ہے تو وہ نجات کے مرہم کے لیے تیار ہو جاتا ہے۔"

جب یِسُوع نوجوان حکمران سے کہتا ہے کہ اپنا سب کچھ بیچ کر غریبوں کو دے دے اور میرے پیچھے ہو لے، تو اُس شخص کی بدحالی کی حقیقت کھل کر سامنے آ جاتی ہے۔ وہ ایسا کرنے کو تیار نہیں تھا کیونکہ وہ خدا اور اپنے پڑوسی کی نسبت اپنے مال و دولت سے زیادہ پیار کرتا تھا۔ یِسُوع نے اُسے دکھایا کہ اس طرح کے برتاؤ سے وہ فردوس میں نہیں جا سکتا؛ اُس کے پاس اپنی اچھائی کا صرف سطحی علم تھا۔

سوم، یِسُوع سکھاتا ہے کہ کوئی بھی آدمی دو مالکوں کی خدمت نہیں کر سکتا بلکہ اُسے ایک ہی کی خدمت کرنی چاہیے۔

یِسُوع کے پیچھے چلنے کے لیے ہمیں اپنے بتوں کو چھوڑ کر زندہ خدا کی خدمت کرنا ضروری ہے۔ اس موڑ کو توبہ کہتے ہیں، جس کا مطلب اپنی سوچ اور اپنی زندگی کو یکسر بدلنا ہے۔

آخر میں، یِسُوع اُسے سکھاتا ہے کہ آدمی جس بھی مالک کا انتخاب کرے گا وہ اُس آدمی کا مالک ٹھہرے گا۔

ایڈرئین راجرز کا کہنا ہے، "ایمان کا مطلب محض یِسُوع کے بارے مذہبی حقائق پر سر ہلانے کا نام نہیں؛ اس کا مطلب یِسُوع کو تخت نشین کرنا ہے۔"

اِس کا اطلاق اپنی زندگی پر کریں

ہر انسان کے پاس فردوس میں جانے کے تین مواقع ہیں:

عمرِ شعور سے پہلے وفات پانے والے بچے۔

احکام کی پوری پابندی کریں کبھی گناہ نہ کریں (ناممکن)۔

آئیں اور یِسُوع کے پیچھے ہو لیں۔

اگر آپ ایسا کرنے میں ناکام رہتے ہیں تو یہ تین جھٹکے ہیں اور آپ باہر۔