UR_2002 بائبل مُقدس کا بپتسمہ مَتی ۲۸:۱۸-۲۰

Bible Baptism

UR_2002 بائبل مُقدس کا بپتسمہ مَتی ۲۸:۱۸-۲۰

لوگوں میں بپتسمہ کے بارے دو عام غلط فہمیاں پائی جاتی ہیں: کہ یا تو یہ ہماری نجات کے لیے ضروری ہے یا یہ بالکل ضروری نہیں۔

ایڈرئین راجرز کا کہنا ہے، "یہ کلیسیا ہے، کلب نہیں؛ جب ہم ساتھ چلتے ہیں تو ہم اپنے اصول مرتب نہیں کرتے۔ کُل اختیار یِسُوع کے پاس ہے اور وہی ہمیں بپتسمہ کے متعلق بتاتا ہے۔"

بطور مسیحی ترقی پانے کے لیے ہم اُس بات کو کم نہیں کر سکتے جس پر بائبل مُقدس نے زور دیا ہو، جس کا آغاز بائبل مُقدس کے بپتسمہ سے ہوتا ہے۔

مَتی ۲۸:۱۸–۲۰ کہتا ہے، "یِسُوع نے پاس آکر اُن سے باتیں کیں اور کہا کہ آسمان اور زمین کا کُل اختیار مجھے دیا گیا ہے۔ پس تُم جا کر سب قوموں کو شاگرد بناؤ اور اُن کو باپ اور بیٹے اور رُوح القدس کے نام سے بپتسمہ دو۔ اور اُن کو تعلیم دو کہ اُن سب باتوں پر عمل کریں جن کا مَیں نے تُم کو حکم دیا اور دیکھو مَیں دُنیا کے آخر تک ہمیشہ تُمہارے ساتھ ہُوں۔"

اوّل، ہمیں بپتسمہ کے لیے بائبلی طریقہ کو پہچاننا چاہیے۔

مرقس ۱:۹–۱۰ میں یِسُوع کو یوحنا اصطباغی نے دریائے یردن میں بپتسمہ دیا تھا۔ استعمال کیے گئے لفظ "بیپٹیزو" کا مطلب ہے "ڈُبکی دینا"۔ لہٰذا بپتسمہ کا بائبلی طریقہ ڈُبکی دینا ہے: بپتسمہ پانے والے کو پانی میں ڈُبکی دینا اور پھر باہر لانا۔

دوم، ہمیں بپتسمہ کے معنی پر یقین کرنا چاہیے۔

بپتسمہ یِسُوع کی موت، تدفین اور جی اُٹھنے، اور ہماری موت، تدفین اوریِسُوع کے ساتھ جی اُٹھنے کی علامت ہے۔ یہ یِسُوع مسیح کے نجات بخش کام کی تصویر ہے۔

رُومیوں ۶:۴ کہتا ہے، "پس موت میں شامل ہونے کے بپتسمہ کے وسیلہ سے ہم اُس کے ساتھ دفن ہوئے تاکہ جس طرح مسیح باپ کے جلال کے وسیلہ سے مُردوں میں سے جِلایا گیا اُسی طرح ہم بھی نئی زندگی میں چلیں۔"

بالآخر، بپتسمہ پانے کے تین محرکات ہیں:

۱۔ یہ یِسُوع کے ساتھ ہماری وابستگی کا اعلان ہے۔
۲۔ یہ ہماری تبدیلی کی تصویر پیش کرتا ہے؛ یہ ہمارا گواہی دینے کا طریقہ ہے۔
۳۔ یہ خُدا کا حکم ہے، اور ہمیں اِس کو ماننا ہے۔

بپتسمہ ہماری نجات کے لیے ضروری نہ ہوتے ہوئے ہماری فرمانبرداری کے لیے ضروری ہے۔ یہ ظاہر کرتا ہے کہ ہم یِسُوع مسیح کے ہیں۔

اِس کا اطلاق اپنی زندگی پر کریں

بپتسمہ ایک تجویز نہیں؛ یہ کلامِ مُقدّس میں حکم ہے۔ کیا آپ کو یِسُوع کے نجات بخش کام کا علم ہے؟ کیا آپ نے بپتسمہ لیا ہے؟