What is unconditional love?
غیر مشروط محبت بہت سے لوگوں کو ناممکن لگتی ہے، لیکن غیر مشروط وہ واحد پیمانہ ہے جس کو خدا محبت کرنے کے لیے منتخب کرتا ہے۔ بائبل ہمیں بار بار دکھاتی ہے کہ نہ ہم خدا کی محبت کے مستحق ہیں اور نہ اس کو کمایا جا سکتا ہے۔ یہ فضل کی مفت نعمت ہے۔<
Did Jesus really exist? Is there proof?
کیا یِسُوع حقیقت میں موجود تھا؟ کیا کوئی ثبوت ہے؟
اگر آپ نہ بھی یقین کریں کہ یِسُوع خُدا کا بیٹا ہے تو بھی بہت سے ثبوت موجود ہیں کہ وہ ایک حقیقی شخص تھا جو زمین پر رہا۔
Who is Jesus?
بائبل مقدس بتاتی ہے کہ یِسُوع "خُدا کا اِکلوتا بیٹا ہے" (یوحنا ۳: ۱۸) اور وہ کامل انسان بھی تھا اور کامل خُدا بھی تھا۔ یِسُوع تمام چیزوں کا خالق ہے۔ وہ خود مخلوق نہیں ہو سکتا کیونکہ تمام چیزیں اُس کی خلق کی ہوئی ہیں۔
Is Jesus Christ God’s Son?
کیا یِسُوع مسیح خُدا کا بیٹا ہے؟
آسان جواب ہے، جی ہاں، یِسُوع خُدا کا بیٹا ہے، لیکن ساتھ ہی یِسُوع خُدا ہے۔ اِس سوال کا جواب دیتے ہوئے ہمیں سمجھنے کی ضرورت ہے کہ بائبل مقدس ہمارے لئے خُدا کو اُس انداز میں بیان کرتی ہے جس میں ہم سمجھ سکیں۔ کیا ہم خُدا کو پورے طور پر سمجھ سکتے ہیں؟ نہیں۔ خُدا کو پورے طور پر سمجھنا ہمیں اُس کے برابر مقام پر لے آئے گا، جبکہ ہم کسی بھی طرح خُدا کے برابر نہیں ہیں؛ کلامِ مقدس یہ واضح کرتا ہے۔ یسعیاہ ۵۵:۹ میں ہے، "کیونکہ جس قدر آسمان زمین سے بلند ہے اُسی قدر میری راہیں تمہاری راہوں سے اور میرے خیال تمہارے خیالوں سے بلند ہیں۔" تاہم، رشتے اور خاندانی ترتیب ایسی چیزیں ہیں جنہیں ہم سمجھ سکتے ہیں، اور خُدا نے اپنے آپ کو ہم پر ظاہر کرنے کے لئے انہی چیزوں کو استعمال کیا ہے۔ اپنی بائبل مقدس کھولیں اور آئیے اس کو تھوڑا گہرائی میں دیکھیں۔
How is Jesus Christ both human and divine?
یِسُوع مسیح اِنسان اور خُدا دونوں کیسے ہے؟
نئے عہد نامہ میں یِسُوع کو خُدا کا بیٹا اور اِبنِ آدم دونوں کے طور پر پیش کِیا گیا ہے۔ سچ تو یہ ہے کہ یِسُوع خُدا-اِنسان ہے، ایک ہی وقت میں کامل خُدا اور کامل اِنسان۔ جب ہم کنواری سے پیدا ہونے پر، یِسُوع کے معجزات پر، یسُوع کے اپنی بابت دعووں پر، اور بشریت کی خوبیوں پر نظر کرتے ہیں تو یہ بات واضح طور پر نظر آتی ہے۔
Did the Virgin Birth actually happen?
کیا واقعی کنواری سے پیدا ہُوا؟
کیا وہ واقعی کنواری سے پیدا ہُوا؟ جی ہاں! کنواری سے پیدائش ایک بنیاد ہے جس پر ہماری نجات تعمیر ہوئی ہے۔ کنواری سے جنم لیے بغیر یِسُوع کے لئے ہمیں گناہ سے نجات دینے کا کوئی راستہ نہیں کیونکہ بصورتِ دیگر وہ ہماری ہی طرح گناہ کی حالت میں پیدا ہوتا۔ کنواری سے جنم کے بغیر یِسُوع خدا-انسان نہ ہوتا، وہ ایک عام انسان ہوتا جس کے پاس ہمارا خدا باپ کے ساتھ میل ملاپ کرانے کا کوئی راستہ نہ ہوتا۔ آئیے دیکھتے ہیں کہ یہ کیوں سچ ہے۔
Why is Jesus important?
یِسُوع بہت سی چیزوں کے سبب سے اہم ہے۔ اوّل اور سب سے اہم بات یہ ہے کہ یِسُوع اِس لئے اہم ہے کہ اُس نے یہ ممکن کِیا کہ ہم خُدا کے ساتھ رِشتہ رکھنے کے قابل ہو جائیں۔
Why must there be a mediator between Man and God?
اِنسان اور خُدا کے بیچ میں ایک درمیانی ہونا کیوں ضروری ہے؟
خُدا پاک، راست اور عادل ہے۔ اِنسان گُنہگار، ناراست اور بے اِنصاف ہے۔ نُور کی تاریکی کے ساتھ کوئی رفاقت نہیں۔ نُور اور تاریکی ایک ہی وقت میں ایک جگہ پر نہیں ٹھہر سکتے۔ اِس لئے گُناہ کے متعلق کچھ کرنے کی ضرورت تھی؛ کسی شخص کو خُدا اور اِنسان کے بیچ میں درمیانی بننے کی ضرورت تھی۔ لہٰذا، یِسُوع نے قدم بڑھایا۔
What did Jesus do?
یِسُوع نے بے گُناہ زِندگی بسر کی، صلیب پر مُؤا، پھر جی اُٹھا اور آسمان پر چلا گیا۔ اُس نے معجزات کئے، اُس نے بیماروں کو اچھا کِیا۔
If Jesus was God, why did He die?
اگر یِسُوع خُدا ہے، تو وہ مر کیوں گیا؟
کلامِ مُقدّس میں ہم دیکھتے ہیں کہ یِسُوع کی موت کوئی حادثہ نہیں تھا۔ وہ بے قابو حالات کا شکار نہیں تھا بلکہ یِسُوع نے اپنے لوگوں کو اُن کے گُناہوں سے نجات دینے کے لئے جان بوجھ کر اپنی جان دی۔
Why was Jesus Crucified?
یہ سوال کہ یِسُوع کو صلیب کیوں دِیا گیا متعدد زاویوں سے دیکھا جا سکتا ہے: ثقافتی زاویہ، مذہبی زاویہ، سیاسی زاویہ، اور نبوتی زاویہ۔ مگر آخر میں اِس کو حتمی زاویہ سے دیکھا جانا چاہئے، گُناہ کا زاویہ۔ آئیے ایک لمحے کے لئے سب پر نظر کریں۔
Did Jesus come back to life?
کیا یِسُوع مُردوں میں سے زِندہ ہُوا تھا؟
یِسُوع صلیب پر مرنے کے بعد حقیقت میں سچ مچ زندہ ہُوا تھا۔ یہ کسی قسم کا افسانہ یا قصہ نہیں ہے۔ یِسُوع جسم کے ساتھ جی اُٹھا تھا اور بہت سے لوگ اُس سے ملے اور چھو کر دیکھا۔
What did Jesus mean when He said, “I am the bread of life”?
یِسُوع کا کیا مطلب تھا جب اُس نے کہا، "زِندگی کی روٹی مَیں ہُوں"؟
یہودیوں کے لئے یہ اہم تھا کیونکہ یہ اُس بات کی یاد دہانی تھی جو خُدا نے موسیٰ کے دنوں میں اُن کے لئے کیا تھا۔ پرانے عہدنامہ میں دو روٹیوں کا ذکر ملتا ہے جو یِسُوع کو "زندگی کی روٹی" کے طور پر پیش کرتی ہیں من اور ہیکل کی نذر کی روٹی۔ اپنی بائبل مقدس اُٹھائیں اور آئیے ہم مسیح کی اُس تصویر پر نظر کریں جو ہمیں روٹی میں دکھائی دیتی ہے۔
What verses in the Old Testament prophesy about Jesus Christ?
پرانے عہد نامہ میں کون سی آیات یِسُوع مسیح کے بارے پیشین گوئی کرتی ہیں؟
پرانے عہد نامہ میں ۳۰۰ سے زیادہ پیشین گوئیاں ہیں جن کا تعلق مسیح سے ہے، اور تمام کو یِسُوع نے کامل طور پر پورا کیا۔ موسیٰ نے ان میں سے پہلی پیشین گوئی ۱۵ویں صدی قبل از مسیح میں لکھی تھی۔ اس سے تقریباً پانچ سو سال بعد داؤد نے اپنے زبور تحریر کیے، جہاں ہم یِسُوع کے بارے مزید پیشین گوئیاں دیکھتے ہیں جو ایسی چیزوں کی تفصیلات بیان کرتی ہیں جو ابھی ایجاد نہیں ہوئی تھیں۔ ہم یسعیاہ، دانی ایل اور میکاہ کی پیشین گوئیوں میں بھی یِسُوع کو دیکھ سکتے ہیں۔ ذیل میں کچھ پیشین گوئیاں ہیں جو اس ناقابلِ تردید حقیقت کی طرف اشارہ کرتی ہیں کہ یِسُوع مسیح ہی مسیحِ موعود ہے۔
Are Jesus and God the same?
پوری تاریخ میں مسیحیوں نے بائبل مقدس کی اس سچائی کو بیان کرنے کے لیے لفظ "تثلیث فی التوحید" استعمال کیا ہے کہ خدا ایک ہے اور اس میں تین شخص ہیں، یعنی باپ، بیٹا اور روح القدس۔ ان میں سے ہر ایک شخص کامل طور پر خدا ہے اور ہر ایک الگ ہے، پھر بھی وہ واحد خدا ہے۔
اسے دوسرے طریقے سے بیان کریں تو باپ خدا ہے، بیٹا خدا ہے اور روح القدس خدا ہے۔ ہر ایک خدا ہے اور تینوں مل کر ایک خدا ہیں۔ جی ہاں، یِسُوع خدا ہے لیکن وہ باپ جیسا یا روح القدس جیسا نہیں ہے۔
Why was Jesus a friend to sinners?
یِسُوع گنہگاروں کا دوست کیوں تھا؟
اگر یِسُوع گنہگاروں کا دوست نہ ہوتا تو آج دنیا میں اس کا کوئی دوست نہ ہوتا۔ ہم سب گنہگار ہیں اور ہمیں ضرورت ہے کہ یِسُوع ہمارا دوست اور نجات دہندہ بنے۔ وہ اسی لیے آیا تھا تاکہ ہمیں نجات دے اور ایک بار پھر ہمیں خدا کے دوست بننے کے قابل بنائے۔ آئیے دیکھیں کلامِ مقدس اس کے متعلق کیا کہتا ہے۔
What miracles did Jesus perform? Why didn't He do them for everyone?
یِسُوع نے کون سے معجزے کیے؟ اس نے وہ ہر کسی کے لیے کیوں نہ کیے؟
چاروں اناجیل بڑی تفصیل کے ساتھ بہت سے معجزات کو بیان کرتی ہیں جو یِسُوع نے کیے تھے۔ اس نے کئی برسوں کے لاعلاج بیماروں کو شفا دی۔ اس نے بدروحوں کو نکالا۔ اس نے اندھوں کو آنکھیں دیں اور فالج کے ماروں کو دوبارہ چلنے پھرنے کی قوت بخشی۔ اس نے پانی کو مے بنایا اور پانی پر چلا۔ اس نے مردوں کو زندہ کیا۔ متی، مرقس، لوقا یا یوحنا کا کوئی بھی ورق کھول کر دیکھیں، آپ کو ییِسُوع معجزے کرتا ہوا ملے گا۔
Why did Judas betray Jesus?
یہوداہ نے یسوع کے ساتھ غداری کیوں کی؟
اس سوال کے جواب کے لیے ہمیں تین چیزوں پر نظر کرنے کی ضرورت ہے: پیشین گوئی، فلسفہ اور ریاکاری۔ واقعات ہونے سے پہلے کیا کہا گیا تھا، اس زمانہ کے اساتذہ مسیح کے بارے کیا غلط تعلیم دیتے تھے، اور یہوداہ نے اپنے طور پر کیا کرنے کا انتخاب کیا تھا۔ لہٰذا، بائبل مقدس کھولیں اور چلیں شروع کرتے ہیں۔