خدا کے بارے میں تمام سوالات دیکھیں

What is unconditional love?

 غیر مشروط محبت کیا ہے؟ 

غیر مشروط محبت بہت سے لوگوں کو ناممکن لگتی ہے، لیکن غیر مشروط وہ واحد پیمانہ ہے جس کو خُدا محبت کرنے کے لئے منتخب کرتا ہے۔ بائبل ہمیں بار بار دکھاتی ہے کہ نہ ہم خُدا کی محبت کے مستحق ہیں اور نہ اسے کمایا جا سکتا ہے۔ یہ فضل کی مفت نعمت ہے۔


Why must there be a mediator between Man and God?

اِنسان اور خُدا کے بیچ میں ایک درمیانی ہونا کیوں ضروری ہے؟

خُدا پاک، راست اور عادل ہے۔ اِنسان گُنہگار، ناراست اور بے اِنصاف ہے۔ نُور کی تاریکی کے ساتھ کوئی رفاقت نہیں۔ نُور اور تاریکی ایک ہی وقت میں ایک جگہ پر نہیں ٹھہر سکتے۔ اِس لئے گُناہ کے متعلق کچھ کرنے کی ضرورت تھی؛ کسی شخص کو خُدا اور اِنسان کے بیچ میں درمیانی بننے کی ضرورت تھی۔ لہٰذا، یسُوع نے قدم بڑھایا۔


How do I have a relationship with God?

مَیں خُدا کے ساتھ رِشتہ کیسے رکھُوں؟

خُدا کے ساتھ رِشہ کا آغاز کرنا آسان ہے! آپ کو اِس کے لئے کوئی کام نہیں کرنا پڑتا۔ دراصل، کیونکہ اُس نے رِشتہ داری کی ساری قیمت ادا کر دی ہے، اِس لئے آپ اُسے کما نہیں سکتے۔


Are Jesus and God the same?

کیا یِسُوع اور خُدا ایک ہیں؟

پوری تاریخ میں مسیحیوں نے بائبل مقدس کی اس سچائی کو بیان کرنے کے لیے لفظ "تثلیث" استعمال کیا ہے کہ خدا ایک ہے اور اُس میں تین شخص ہیں یعنی باپ، بیٹا اور روح القدس۔ اُن میں سے ہر ایک شخص کامل طور پر خدا ہے اور ہر ایک الگ ہے، پھر بھی وہ واحد خدا ہے۔

اُسے دوسرے طریقے سے بیان کریں تو باپ خدا ہے، بیٹا خدا ہے اور روح القدس خدا ہے۔ ہر ایک خدا ہے اور تینوں مل کر ایک خدا ہیں۔ جی ہاں، یِسُوع خدا ہے لیکن وہ باپ یا روح القدس کے ساتھ ایک ہی شخص نہیں ہے۔


Since God is love, won’t He take all of us to Heaven?

چونکہ خُدا مُحبّت ہے تو کیا وہ ہم سب کو آسمان پر نہیں لے جائے گا؟

یہ سچ ہے کہ خُدا محبت ہے، لیکن وہ صرف محبت نہیں۔ وہ پاک، راست باز اور عادل بھی ہے۔ وہ اپنی موجودگی میں گُناہ کی اجازت نہیں دے سکتا اور وہ گُناہ کی سزا دیتا ہے۔ ہر کسی نے خُدا کے خلاف گُناہ کیا ہے اور گُناہ ہمیں خُدا سے جُدا کرتا ہے۔ کوئی بھی شخص اتنے نیک کام نہیں کر سکتا کہ وہ اُسے فردوس میں پہنچا سکیں۔


How can a loving God send people to Hell?

ایک محبت کرنے والا خُدا لوگوں کو جہنم میں کیسے بھیج سکتا ہے؟

خُدا چاہتا ہے کہ سب لوگ نجات پائیں اور وہ تمام لوگوں کو مفت نجات پیش کرتا ہے۔ دُنیا میں کوئی بھی شخص نجات سے خارج نہیں ہے۔ اُسے کسی شخص کو جہنم میں بھیجنے کی خوشی نہیں ہے۔