If Jesus was God, why did He die?

اگر یِسُوع خدا ہے تو وہ مر کیوں گیا؟

کلامِ مقدس میں ہم دیکھتے ہیں کہ یِسُوع کی موت کوئی حادثہ نہیں تھا۔ وہ بے قابو حالات کا شکار نہیں تھا بلکہ یِسُوع نے اپنے لوگوں کو اُن کے گناہوں سے نجات دینے کے لیے جان بوجھ کر اپنی جان دی۔

۲-کرنتھیوں ۵:۲۱ بتاتا ہے، "جو گناہ سے واقف نہ تھا اُسی کو اُس نے ہمارے واسطے گناہ ٹھہرایا تاکہ ہم اُس میں ہو کر خدا کی راست بازی ہو جائیں۔"

یہ کیسے ہو سکتا ہے کہ خدا ایک ہی وقت میں گنہگار سے محبت رکھے اور اُسے معاف کرے اور ساتھ ہی گناہ کی سزا بھی دے؟ جواب ہے: ایک عوضی قربانی کے ساتھ—کوئی ایسا جو ہماری سزا اپنے اوپر لے لے۔ ایسا شخص جو خود گناہ سے بالکل واقف نہ ہو، راست باز، پاک اور نیک ہو، جو ہمارا بدل بن سکے اور ہماری جگہ دکھ اٹھا سکے۔

یہ کام صرف خدا کا بیٹا ہی کر سکتا تھا۔ وہ خدا کی عوضی قربانی اور ہمارا نجات دہندہ ہے۔

ہم اپنے نیک کاموں سے اپنے گناہوں کا کفارہ ادا نہیں کر سکتے اور نہ ہی اپنی راست بازی کی بنیاد پر خدا کے سامنے کھڑے ہو سکتے ہیں۔ لیکن جو ہم نہیں کر سکتے تھے وہ خدا نے کر دیا ہے۔ یِسُوع کے وسیلہ سے ہمیں گناہوں کی مکمل اور پوری معافی ملتی ہے۔