What do I need to be "saved" from?

ہمیں "نجات" پانے کے لئے کیا بننے کی ضرورت ہے؟

بائبل مقدس فرماتی ہے کہ جو بھی شخص دنیا میں آیا ہے اُسے خدا کے خلاف اپنے گناہوں کی سزا سے نجات پانے کی ضرورت ہے۔

رُومیوں ۳: ۲۲-۲۳ کہتا ہے، "۔۔۔ کیونکہ کچھ فرق نہیں۔ اس لیے کہ سب نے گناہ کیا اور خدا کے جلال سے محروم ہیں۔" ہم سب خدا کے سامنے مجرم ٹھہرے ہیں اور اُس سے جدا ہیں۔ ہمارے نیک اعمال ہمیں خدا تک نہیں پہنچا سکتے۔ ہمارا ذاتی ضابطۂ اخلاق ہمارے گناہوں کا کفارہ ادا نہیں کر سکتا۔

گناہ خدا کی اخلاقی توہین ہے۔ لہٰذا خدا ہی گناہ معاف کر سکتا ہے۔ ہم پیدائش سے، فطرت سے، انتخاب سے اور اعمال سے گنہگار ہیں۔ ہم نے ایک لامحدود قدوس خدا کو اخلاقی طور پر ناراض کیا ہے۔ وہ گناہ کو سزا دیتا ہے، اور ہم سزا کے مستحق ہیں۔

ہمیں اپنے گناہوں کی مستحق سزا سے نجات پانے کی ضرورت ہے۔ خوشخبری یہ ہے کہ خود خدا نجات دیتا ہے۔ یِسُوع ہماری جگہ صلیب پر مُوا۔ اُس نے ہمارے گناہوں کو اپنے اوپر اٹھا لیا اور اُن کے بدلے خدا کا غضب سہا۔ جب یِسُوع صلیب پر لٹکا ہوا تھا تو وہ وہی سزا برداشت کر رہا تھا جس کے ہم مستحق تھے۔

۲-کرنتھیوں ۵:۲۱ میں لکھا ہے، "جو گناہ سے واقف نہ تھا اُسی کو اُس نے ہمارے واسطے گناہ ٹھہرایا تاکہ ہم اُس میں ہو کر خدا کی راست بازی ہو جائیں۔" جب ہم یِسُوع پر ایمان لاتے ہیں تو اُس کی کامل راستبازی ہمارے ساتھ منسوب ہو جاتی ہے۔ خدا ہمارے ساتھ ایسا سلوک کرتا ہے گویا ہم نے ہمیشہ کامل طور پر اُس کی فرمانبرداری کی ہو۔ ہمیں اُس کی حضوری میں خوش آمدید کہا جاتا ہے اور ہمیں اُس کے فرزندوں کی طرح قبول کیا جاتا ہے۔

یِسُوع ہی کے وسیلہ سے ہمیں نجات ملتی ہے۔