رُومیوں ۸ باب ہماری نجات کے لئے پانچ ستُونوں پر مشتمل ہے۔ اگر آپ اُن میں سے کِسی ایک کو لے لیں تو اِنجیل الگ ہو جاتی ہے۔
پہلا ستُون خُدا کی اعلیٰ ترین حِکمت ہے: "کیونکہ جِن کو اُس نے پہلے سے جانا۔۔۔" (رُومیوں ۸:۲۹)۔ خُدا کی حِکمت اِنسان کے علم و فہم کے برعکس ہے۔ یہ اندازہ یا خواہش پر مبنی نہیں ہے۔ وہ اِبتدا، اِنتہا اور درمیان کی ہر چیز کو دیکھتا ہے۔
دوسرا ستُون خُدا کی حاکمانہ مرضی ہے: "کیونکہ جِن کو اُس نے پہلے سے جانا اُن کو پہلے سے مُقرّر بھی کِیا کہ اُس کے بیٹے کے ہم شکل ہوں تاکہ وہ بُہت سے بھائیوں میں پہلوٹھا ٹھہرے۔" (رُومیوں ۸:۲۹)۔ جب خُدا کِسی امر کو طے کرتا ہے تو اُسے کوئی چیز نہیں روک سکتی، وہ ہو کر رہے گی۔ ۲-پطرس ۳:۹ ہمیں بتاتا ہے کہ خُدا اِنسانی نسل کو پُورا بحال کرنا چاہتا ہے۔ وہ "کِسی کی ہلاکت نہیں چاہتا بلکہ یہ چاہتا ہے کہ سب کی توبہ تک نوبت پہنچے۔" لیکن چونکہ اُس نے ہمیں پیار سے آزاد مرضی عطا کی ہے، اِس واسطے اِس معاملہ میں ہمارے پاس ایک انتخاب ہے اور ہمیں اپنے انتخاب کا حساب دینا ہوگا۔ پاسٹر ایڈرئین راجرز مزید کہتے ہیں، "خُدا کے خود مختار فضل اور اِنسان کی آزاد مرضی کے بیچ میں کوئی تضاد نہیں۔"
تیسرا ستُون خُدا کے کلام کے طالب ہونے پر ٹکا ہوا ہے: "اور جِن کو اُس نے پہلے سے مُقرّر کِیا اُن کو بُلایا۔۔۔" (رُومیوں ۸:۳۰)۔ "بُلایا" کا مطلب ہے سمن جاری کرنا۔ خُدا اپنا کلام اُن لوگوں کے لئے بھیجتا ہے جو اُسے سُنتے ہیں، وہ اپنی اِنجیل اُن کے لئے بھیجتا ہے جو اِسے قبول کرتے ہیں۔
چوتھا ستُون خُدا کا نجات بخش کام ہے: "اور جِن کو اُس نے۔۔۔ بُلایا۔۔۔ اُن کو راست باز بھی ٹھہرایا۔۔۔" (رُومیوں ۸:۳۰)۔ راست بازی ہمارے گُناہوں کی معافی سے بڑھ کر ہے، اِس کا مطلب خُدا کی نظر میں راست باز بنایا جانا ہے۔ ہم وہ راست بازی اِیمان کے وسیلہ فضل سے حاصل کرتے ہیں۔
پانچواں اور آخری ستُون خُدا کے طے کے ہوئے طریقے ہیں: "۔۔۔اور جِن کو راست باز ٹھہرایا اُن کو جلال بھی بخشا۔" (رُومیوں ۸:۳۰)۔ کیونکہ خُدا ابدیت میں کام کرتا ہے، حال کے ساتھ ساتھ مُستقبل بھی اُس کے سامنے ہے۔ اور چونکہ ہم پہلے ہی مسیح میں جلال کے لئے مُقرر کئے گئے ہیں اِس لئے ہم جلال پا چکے ہیں۔
کیا آپ پہلے سے جہنم کے لئے مُقرر ہیں (یا اِس معاملہ کے سبب سے فردوس کے لئے بھی)؟ بالکل نہیں! یہ آپ کا انتخاب ہے۔ آپ کیا فیصلہ کریں گے؟