خُدا چاہتا ہے کہ سب لوگ نجات پائیں اور وہ تمام لوگوں کو مُفت نجات پیش کرتا ہے۔ دُنیا میں کوئی بھی شخص نجات سے خارج نہیں ہے۔ اُسے کسی شخص کو جہنم میں بھیجنے کی خوشی نہیں ہے۔
جہنم میں اُنہیں ہی بھیجا جاتا ہے جو اُس کی نجات کی مفت پیشکش کو ٹھکراتے ہیں۔ کیونکہ اُنہوں نے یِسُوع کو رد کیا، اِس لئے وہ اپنے گُناہوں کی سزا پائیں گے۔ بجائے اِس کے کہ وہ کفارہ پر ایمان لائیں جو یِسُوع نے اُن کے گُناہوں کے لئے ادا کیا ہے، وہ خود اپنی سزا ادا کرنے کا انتخاب کرتے ہیں۔
کسی شخص کے اپنے گُناہوں سے نجات پانے کے لئے یِسُوع کی طرف رجوع کرنے میں کبھی دیر نہیں ہوتی۔ یِسُوع کے ساتھ مصلوب ہونے والے ڈاکو نے مرنے سے چند گھنٹے قبل اپنے گُناہوں سے توبہ کی اور یِسُوع نے اُسے نجات دی۔ اگر آپ ابھی تک نجات کی مفت نعمت کے لئے خُدا کے پاس نہیں آئے تو، اب بھی آ سکتے ہیں! مزید انتظار نہ کریں۔