Why must there be a mediator between Man and God?

اِنسان اور خُدا کے بیچ میں ایک درمیانی ہونا کیوں ضروری ہے؟

یِسُوع نے قدم بڑھایا اور خُدا نے گُناہ کی سزا جو ہمارے لیے مقرر کی تھی اُسے اپنے اوپر لے لیا۔ یِسُوع نے صلیب پر سے چلا کر کہا، "اَے میرے خُدا! اَے میرے خُدا! تُونے مجھے کیوں چھوڑ دیا؟" کیوں؟ اس لیے کہ خُدا گُناہ کو دیکھ نہیں سکتا اور یِسُوع ہمارے لیے گُناہ بنا تھا۔

حبقوق ۱: ۱۳ میں لکھا ہے، "تیری آنکھیں ایسی پاک ہیں کہ تُو بدی کو دیکھ نہیں سکتا اور کج رفتاری پر نگاہ نہیں کر سکتا…" اگر خُدا گُناہ کو نہیں دیکھ سکتا تو سوال پیدا ہوتا ہے کہ پھر یہ گُنہگار دنیا اب تک کیوں قائم ہے؟

خُدا پاک اور عادل ہے، اور وہ صابر بھی ہے۔ آدم اور حوا نے جب گُناہ کیا تو اُنہیں فوراً ختم نہیں کیا گیا، لیکن وہ خُدا کے ساتھ اپنی یک جہتی کھو بیٹھے۔ خُدا اُس یک جہتی کو بحال کرنا چاہتا تھا، مگر وہ گُناہ کے ساتھ ایک نہیں ہو سکتا تھا۔ اسی لیے ہمیں ایک درمیانی (ثالث) کی ضرورت تھی۔ یِسُوع ہماری خاطر گُناہ بن گیا تاکہ وہ ہمارے لیے وہ کام کر سکے جو ہم اپنے لیے نہیں کر سکتے تھے (۲-کرنتھیوں ۵: ۲۱)۔

اوّل، وہ انسان بنا، پھر اُس نے بے گُناہ زندگی بسر کی۔ چونکہ وہ ایک ہی وقت میں کامل خُدا اور کامل انسان تھا، اُس نے ماضی، حال اور مستقبل کے تمام گُناہوں کے لیے خُدا کا سارا غضب اپنے اوپر لے لیا۔ یہ کام ہمارے لیے صلیب پر اُس کے کامل خون بہانے کے ذریعے ہوا۔ یِسُوع کی موت، تدفین اور جی اُٹھنا اُسے وہ درمیانی بناتا ہے جس کی ہمیں ضرورت ہے تاکہ خُدا کے ساتھ ہماری رفاقت بحال ہو سکے (دیکھیں ۱-تیمتھیس ۲: ۵)۔

یہ رفاقت قانونی اور ابدی طور پر بحال کر دی گئی ہے، اور اب یہ ہم میں سے ہر ایک کی ذمہ داری ہے کہ خُدا کی دعوت کو قبول کرے۔