What if I don't regret my sins?

اگر میں اپنے گناہوں پر پشیمان نہ ہوں تو کیا ہوگا؟

اگر آپ کی سمجھ میں آ جائے کہ گُناہ کیا ہے تو پھر آپ کو معلوم ہونا چاہئے کہ آپ کو نجات کی ضرورت ہے۔ گُناہ قُدوس خُدا کی اخلاقی توہین ہے۔ اِس کا مطلب گِر جانا ہے۔ اِس کا مطلب اُس منزل سے بھٹک جانا ہے جہاں وہ ہمیں پہنچانا چاہتا تھا۔ ہم پیدائش سے، فطرت، اِنتخاب سے اور عمل سے گُنہگار ہیں۔ ہم نے خُدا کو ناراض کِیا ہے اور چونکہ وہ عادل ہے اِس لئے اُس کا سزا دینا ضرور ہے۔ اور ہم سزا کے مستحق ہیں! تَو بھی خُدا ہم سے محبت رکھتا ہے۔ پاسٹر ایڈرئین راجرز کا کہنا ہے، "کبھی کِسی شخص نے خُدا کی محبت سے بڑا گُناہ نہیں کِیا۔ گُناہ کا مطلب محض خُدا کے قوانین توڑنا نہیں۔ اِس کا مطلب اُس کا دِل توڑنا ہے۔"

اگر آپ واقعی پُوچھ رہے ہیں کہ آپ یِسُوع کو کیسے جان سکتے ہیں تو پھر آپ کو ایک نظر آئینہ پر ڈالنے کی ضرورت ہے (دیکھیں یعقوب ۱: ۲۲-۲۵)۔ جِس کو آپ خُود تسلیم نہیں کریں گے خُدا کے سامنے اُس کا اِقرار نہیں کر سکتے۔ یِسُوع کو اپنا خُداوند اور نجات دہندہ قبول کرنے سے پہلے آپ کو اپنے گُناہوں پر نظر کرنی اور دیکھنا ہوگا کہ گُناہ ایک کامل اور قُدوس خُدا کے سامنے بدصورتی ہے۔ اپنے گُناہوں کا اعتراف کریں اور اُنہیں ترک کریں۔ اُس آئینہ سے واپس مُڑ آئیں جہاں آپ نے اپنے گُناہ کو دیکھا اور اُس زِندگی میں آئیں جِس میں آپ اُس گُناہ کو چھوڑ دیتے ہیں۔ شکستہ دِل ہوئے بغیر توبہ نہیں ہوتی۔ یِسُوع آپ کی خاطر مر گیا تاکہ آپ ہمیشہ آسمان پر خُدا کے ساتھ رہ سکیں جو آپ سے پیار کرتا ہے اور آپ کو معاف کرنا چاہتا ہے۔ گُناہ کبھی جیت نہیں سکتا۔ اِیمان کبھی ناکام نہیں ہو سکتا۔ ایک کامل، قُدوس خُدا کے آپ سے محبت رکھنے اور آپ کو معاف کرنے اور آپ کی خاطر مرنے کے لئے اپنے بیٹے کو بھیجنے کے پیچھے یہ حقیقت ہے کہ آپ اُس کی بھرپور تعریف کریں۔

آپ کو مسلسل پچھتاوے میں رہنے کی ضرورت نہیں۔ ایک بار آپ اپنے گُناہوں کا اِقرار کریں اور اُن کو ترک کر دیں اور یِسُوع کو اپنا نجات دہندہ اور خُداوند قبول کر لیں تو آپ آئندہ گُناہ جاری رکھنے کی خواہش نہیں رکھیں گے؛ بلکہ آپ خُدا کے سامنے فرمانبرداری کی زِندگی جینے کے خواہاں ہوں گے کیونکہ آپ اُس سے پیار کرتے ہیں۔