کیا آپ نے خُدا کی بابت اپنی خواہش کا اِظہار کرنے کے لئے یہ یا اِس جیسی کوئی اور دُعا کی ہے؟

"اَے پیارے خُدا! مجھے معلوم ہے کہ مَیں گُنہگار ہُوں۔ مجھے معلوم ہے کہ تُو مجھ سے محبت رکھتا ہے اور مجھے نجات دینا چاہتا ہے۔ اَے یِسُوع میرا اِیمان ہے کہ تُو خُدا کا بیٹا ہے، جِس نے میرے گُناہوں کا فِدیہ دینے کے لئے صلیب پراپنی جان دی۔میرا اِیمان ہے کہ خُدا نے تجھے مُردوں میں سے جِلایا۔ اب مَیں اپنے گُناہوں سے کنارہ کرتا /کرتی ہُوں اور اِیمان کے وسیلہ سے تجھے اپنی زِندگی میں اپنا شخصی خُداوند اور نجات دہندہ قبول کرتا /کرتی ہُوں۔ تُو میرے دِل میں آ، میرے گُناہ معاف کر دے اور مجھے بچا لے، اَے یِسُوع۔ مَیں تیرے نام میں دُعا مانگتا /مانگتی ہُوں، آمین۔"

"مَیں اِیمان رکھتا /رکھتی ہُوں" آپ کا ہمیں اپنا فیصلہ بتانے کا راستہ ہے تاکہ ہم آپ کے ساتھ خُوشی کر سکیں کہ خُدا نے آپ کی زِندگی میں کوئی حیرت انگیز کام کِیا ۔ یِسُوع کے ساتھ اپنے رِشتہ میں گہرے طور پر چلنے میں مدد کے لئے ڈیجیٹل کتاب "یِسُوع کو دریافت کریں" ڈاؤن لوڈ کریں اور دُعا کے ساتھ مطالعہ کا آغازکریں۔

اگر آپ نے حال ہی میں مسیح میں اپنی نئی زِندگی کا آغاز کِیا ہے تو ہم آپ کا فیصلہ سُننا چاہیں گے۔ ای میل کے ذریعے ہمیں اپنی کہانی بھیج دیں۔

  • یِسُوع کے ساتھ اپنا رِشتہ گہرا کرنے میں آپ کی مدد کے لئے ہم آپ کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں کہ آپ پیغامات سُن کر اور ہیڈر میں ڈیجیٹل کتابچے پڑھ کر شروع کریں جو آپ کو یِسُوع کے پیچھے چلنے میں اپنے فیصلے پر زیادہ اعتماد فراہم کرے گا۔

    URK121: مُبارک یقین دہانی: ایک جانی پہچانی نجات
  • URK181 بائبل مُقدس کی رُو سے بپتسمہ
  • URK138 اپنی بائبل مُقدس کو زِندہ بنانے کا طریقہ کار
  • URK137 رُوح القدس: آپ کا اچھا دوست
  • متعلقہ میڈیا

    مختلف موضوعات پر مبنی آڈیو پیغامات